جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں اداکارہ مہوش حیات سے نازیبا سلوک، افسوسناک واقعہ

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں اداکارہ مہوش حیات سے نازیبا سلوک، تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف مال میں معروف ماڈل اور فلم سٹار مہوش حیات عوام کے برے سلوک وجہ سے تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں، لاہور کے معروف شاپنگ مال میں مہوش حیات ایک فلم کی تشہیری تقریب کے سلسلے میں مدعو تھیں، وہاں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس کے علاوہ میڈیا نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔ اس تقریب میں ہجوم جگہ کی نسبت سے زیادہ ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں نے

ایک دوسرے کو دھکے دینا اور بدتمیزی کرنا شروع کر دی، اس تقریب کی انتظامیہ نے حالات بگڑتے دیکھے تو اداکارہ مہوش حیات کو وہاں سے باہر نکالنے میں ہی عافیت جانی، مہوش حیات اس ساری صورتحال سے شدید خوفزدہ ہو گئیں تاہم گارڈز نے ان کو اپنے حصار میں لے رکھاتھا، وہاں موجود لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی بدتمیزی کی اور بات ہاتھ پائی تک جا پہنچی، مال انتظامیہ نے یہ ساری صورتحال دیکھتے ہوئے سمجھ داری کا مظاہرہ کیا اور پروگرام کو جلدی ختم کرکے حالات کو سنبھال لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…