ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں ماضی کی ناکام اداکارہ سوچیترا کرشنا مورتی نے بھی اذان سے متعلق نازیبا الفاظ کہہ دیے۔ اداکارہ نے اذان کو ”غیر مہذب“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انسان صبح تقریباً 5 بجے کام کرکے گھر واپس آئے تو اذان کی اواز سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔
اس سے قبل بھارتی گلوکارنے بھی اس قسم کی حرکت کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے تھے اور ان کی اس حرکت پرسوشل میڈیا صارفین کے ساتھ بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ معاملہ ابھی ٹھنڈا ہوا ہی تھا کہ بالی ووڈ کی ایک اور ناکام اداکارہ اور گلوکارہ سوچیترا کرشنا مورتی نے بھی اذان کی آواز کے خلاف ٹویٹ کرکے ایک بار پھر مسلمانوں کو مشتعل کردیا۔گزشتہ روز سوچیترا نےاذان مخالف ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کام کرکے صبح کے 4:45 پر اپنے گھر آتے ہیں اور آپ کے کانوں میں اذان کی آواز آتی ہے تو بہت پریشانی ہوجاتی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میں عبادت، یوگااور ریاض کیلئے صبح اٹھتی ہوں، مجھے اپنے فرض کی ادائیگی کو یاد کرنے کیلئے لاوڈ اسپیکر کی ضرورت نہیں ہوتی۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ کسی کو بھی اذان اور عبادت کرنے کے طریقے پر اعتراض نہیں لیکن صبح کے 5 بجے اگر کوئی شخص اپنے ہمسایوں سمیت اذان کی آوازسے جاگتا ہے تو یہ بہت ”غیرمہذب“ بات ہے۔سوچیترا کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹس پر بھارتی سماج وادی پارٹی کی لیڈر جوہی سنگھ نے طنز کرتے ہوئے کہا، ”مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ارد گرد کس طرح کے لوگ موجود ہیں جو بولنے سے پہلےایک بار بھی نہیں سوچتے کہ ان کے جانب سے دیئے جانے والے بیانات کا اثر لوگوں پر کس طرح ہوگا۔“ انہوں نے کہا شاید اداکارہ کی نیند ”اذان“ سے زیادہ اہم ہے جبھی تو انہیں اذان کی آواز سے تکلیف ہوتی ہے۔
came home at 4.45 am 2 most aggressive/ ear shattering call of azaan. Nothing more lowlife & dumb than such extreme imposed religiousity
— Suchitra (@suchitrak) July 23, 2017
i wake up at Brahmamuhurt of my own accord & do my prayers & riyaz.& yoga. I dont need public loudspeakers to remind me of my God or my duty https://t.co/7rPSzG1EfB
— Suchitra (@suchitrak) July 23, 2017
nobody objects to azaan or prayers during decent hours. But to be wakung up entire neighbourhood at 5 am is not civilized https://t.co/PBT94NtuGN
— Suchitra (@suchitrak) July 23, 2017