جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پاکستانی ہر جگہ جاتے ہی چھا جاتے ہیں ‘‘ بھارت سے فواد خان بارے کیا خبر آگئی ؟

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) رنبیر کپور کو بالی ووڈ کا چاکلیٹی ہیرو کہا جاتا ہے تاہم وہ خود پاکستانی اداکار فواد خان کے مداح ہیں۔کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے والے رنبیر کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ رنبیر کہتے ہیں کہ وہ بطور اداکار فواد خان سے محبت کرتے ہیں،

فواد نے فلم میں جو کردار ادا کیا وہ انہیں بہت پسند ہے اور وہ انتہائی باصلاحیت اداکار ہیں۔رنبیر کپور نے مزید کہا کہ پاک بھارت سیاسی کشیدگی کے باوجود بھارت میں فواد خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران جب بھی فواد خان کمرے میں موجود ہوتے تھے تو انہیں دیکھ کر خود میں اور کرن جوہر کو احساس کمتری ہوتا تھا کیوں کہ فواد خان دیکھنے میں ان سے بہت زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہیں۔رنبیر کپور نے کہا کہ کرن جوہر تو فواد خان کے دیوانے ہیں، جیسے ہی فواد خان سیٹ پر آتے تھے کرن جوہر مجھے اور انوشکا شرما کو نظر انداز کر کے فواد کے ساتھ باتوں میں مصروف ہو جاتے تھے، وہ فواد کو ہدایات دیتے رہتے تھے اور اس بات کو یقینی بناتے تھے کہ فواد کے کپڑے، میک اپ اور ہیئراسٹائل وغیرہ سب کچھ پرفیکٹ ہو۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ جب اڑی واقعہ ہوا تو فلم ریلیز ہونے کے قریب تھی اور فلم میں فواد خان کی موجودگی کو لے کر کافی تنقید کی جا رہی تھی جبکہ بعض لوگوں نے یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ فلم کے جن مناظر میں فواد خان ہیں انہیں حذف کر کے کسی اور اداکار کے ساتھ دوبارہ شوٹ کرلیا جائے۔

تاہم رنبیر کہتے ہیں کہ یہ کوئی مذاق نہیں، فلم کے لیے بہترین شاٹ لینے میں تین سے چار ماہ لگ جاتے ہیں اور فواد خان نے کوئی غلط کام نہیں کیا، نہ ہی فن کی کوئی سرحد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خود کرن جوہر بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں رنبیر کپور اور فواد خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ کرن جوہر کو منتخب کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…