سرینگر (این این آئی)وکالت کی تعلیم حاصل کرنے والی جموں و کشمیر کی ایک نوجوان خاتون رواں برس 23 ستمبر کو ایکواڈور میں ہونے والے خوبصورتی کے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔دعا ثناء جنہوں نے ایف بی بی کلرز ٹی وی فیمینا میں
مس جموں و کشمیر 2017 کا اعزاز حاصل کیا، اب وہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ہونے والے ’مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ 2017‘ کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔دعا ثناء اس مقابلے میں ایک خود مختار ریاست کے بجائے بھارت کی جانب سے نمائندگی کریں گی۔اس ایونٹ میں دعا ثناء سمیت دنیا کے 53 ممالک، ریاستوں اور خودمختار علاقوں کی لڑکیاں حصہ لیں گی، اس مقابلے کا انعقاد ہر سال ستمبر میں کیا جاتا ہے۔مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ 2016 کا مقابلہ تھائی لینڈ کی ایک لڑکی نے جیتا تھا، جب کہ اس بار اس میں بھارت، جنوبی امریکی ممالک سمیت وسطی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں۔