ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی مشہور اداکارہ نے خود کشی کر لی، بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ بھارتی اداکارہ بدیشا گزشتہ روز گڑ گاں میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دوپٹے سے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ بدیشا حال ہی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم جگا جاسوس میں نظر آئی تھیں۔

فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا جبکہ وہ اداکاری کے علاوہ مختلف پروگرامز اور ریڈیو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی تھیں۔بدیشا کے والد نے اپنی بیٹی کے شوہر نشیت جھا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کے شوہر نے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے گھریلو حالات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اور داماد کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور ان کے درمیان اکثر گھریلو ناچاقی رہتی تھی جس کی وجہ سے ان کی بیٹی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خواہشمند تھی لیکن حالات اتنے خراب ہو گئے تھے کہ میری بیٹی نے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ان کے والد نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو فون کر رہے تھے لیکن وہ فون نہیں اٹھا رہی تھی جس کی وجہ سے انہیں تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس بدیشا کی گھر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا جس کی وجہ سے پولیس کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا۔ پولیس جیسے ہی بدیشا کے گھر میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ بدیشا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر مسٹر شاہران کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے کوئی تحریر نہیں ملی۔بدیشا کے والد کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے پیش نظر پولیس نے بدیشا کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اداکاراوں کی خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کرتیکا چوہدری کی لاش بھی ان کے گھر سے بر آمد ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…