جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کترینہ اور سلمان خان ایک ہو گئے

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)بالی ووڈ بار بی ڈول کترینہ کیف نے 16 جولائی کو اپنی 34 ویں سالگرہ نیویارک میں منائی۔کترینہ کیف آئیفا میں تو ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں، تاہم انہیں کئی مداحوں نے ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرکے کئی خوبصورت تحفے پیش کیے۔

نیویارک میں آئیفا ایوارڈز کی مصروفیات کے دوران انہوں نے سادگی سے سالگرہ منائی، تاہم انہیں اپنے قریبی دوست سلمان خان کے زیادہ قریب دیکھا گیا۔اس موقع پر بالی ووڈ بار بی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ و ہ اپنی پسند کے بجائے فلم سازوں کی پسند کے مطابق کام کرتی ہیں، جس وجہ سے ان کا بینک بیلنس اچھا ہے۔ تین دن قبل ہی کترینہ کیف کی فلم ’جگا جاسوس‘ ریلیز ہوئی ہے، تاہم ان کی یہ فلم توقعات کے برعکس زیادہ کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔کترینہ کیف کی آنے والی فلم’ ’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ سلمان خان کے ساتھ آئے گی، ان کی یہ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔بالی و وڈ میں 2003 سے ’بوم‘ فلم سے کیریئر کی شروعات کرنے والی خوبرو کترینہ کیف کو انڈسٹری میں آئے ہوئے 14 برس بیت گئے۔گزشتہ ایک دہائی میں کترینہ کیف نے عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت بولی وڈ کے ٹاپ اسٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کرکے خود کو بڑی اداکارہ کے طور پر منوایا۔ کترینہ کیف بولی وڈ میں سب سے زیادہ سلمان خان کے قریب ہیں، انہیں وہ اپنا کلوز فرینڈ مانتی ہیں،جب کہ سلمان خان بھی متعدد بار کہ چکے ہیں کہ کترینہ کیف سے ان کے روابط انتہائی قریبی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…