منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی پہلی سپر ہیرو فلم ’پراجیکٹ غازی ‘ کی ریلیز اچانک روک دی گئی ۔۔ وجہ انتہائی تشویشناک

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی سینما کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پریمئیر کے باوجود کسی فلم کی ریلیز اچانک روک دی گئی ہو، ایسا ہی کچھ گزشتہ روز ہمایوں سعید کی فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کے ساتھ ہوا جس کی ریلیز روکنے والے کوئی اور نہیں بلکہ خود ہمایوں سعید تھے۔

سائنس فکشن پر مبنی ایکشن سے بھرپور پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کل ملک بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی، ہمایوں سعید، طلعت حسین، شہریار منور اور سائرہ شہروز جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ریلیز سے پہلے ہی عوامی مقبولیت حاصل کر چکی تھی، فلم کی ریلیز کیلئے ملک بھر کے ملٹی پلیکس سینما گھروں میں اسکرینیں تک تیار تھیں لیکن اچانک فلم کی ریلیز روک دی گئی، یہ خبر شائقین پر بجلی بن کر گری اور اس خبر سے دیگر افراد کے ساتھ سینما مالکان اور فلم پروڈیوسرز میں بھی شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز ان کے کہنے پر روکی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ فلم کے پریمیئر میں دیگر افراد کے ساتھ وہ خود بھی شریک تھے، فلم دیکھنے کے دوران مجھے اندازہ ہوا کہ فلم ابھی نامکمل ہے اور فلم کے ہر شعبے میں انتہائی بھونڈے پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے، فلم میں جگہ جگہ تکنیکی خامیاں بھی موجود تھیں جس کی وجہ سے وہاں موجود افراد کچھ دیر بعد ہی اٹھ کر چلے گئے جبکہ میں خود بھی زیادہ دیر تک فلم نہ دیکھ سکا اور درمیان سے ہی اٹھ کر چلا گیا۔

ہمایوں سعید نے کہا فلم بری نہیں لیکن مجھ سے دیکھی نہیں گئی اور میں نے فیصلہ کیا کہ فلم کو اس وقت ریلیز کرنا مناسب نہیں ہو گا کیونکہ اس کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں مزید وقت درکار ہے، جیسے ہی فلم مکمل ہو گی ہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…