منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

معروف گلوکار وارث بیگ مسلم لیگ ن میں شامل

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان کے معروف گلوکار وارث بیگ پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں وارث بیگ نے ن لیگ میں اپنی شمولیت کا اعلان صوبائی وزیر صحت پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر سے ایک ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں گلوکار وارث بیگ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 2018ء کے عام انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے قائد میاں نواز شریف کی حمایت میں پارٹی نغمے تیار کرینگے۔

شوبز کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

شاہ رخ اور انوشکا کی فلم ہیری میٹ سیجل‘ کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل

ممبئی( آن لائن )شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی آنے والی فلم’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔فلم کی ٹیم نے مووی کے تیسرے گانے’سفر‘ کی ویڈیو جاری کردی، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔ریلیز کی گئی ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کو فلم ڈائریکٹر امتیاز علی، کمپوزر ارشاد کامل اور پریتم کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جو گانے کی شاعری سے متعلق بحث کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلخر جب گانے کے بول پر سب متفق ہوجاتے ہیں تو شاہ رخ خان مائیک کے سامنے آکر کیمرے کے سامنے گانا شروع کردیتے ہیں۔’ادھر کا ہی ہوں نہ ادھر کا رہا، سفر کا ہی تھا میں، سفر کا ہی رہا‘ کو ارجیت سنگھ نے گایا ہے، لیکن ویڈیو میں شاہ رخ خان کو گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔گانے کو جاری کرنے کے چند گھنٹے کے دوران ہی اسے 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔اس سے پہلے بھی جب ہیری میٹ سیجل کے جاری کیے گئے دونوں گانوں کی ویڈیوز بھی مقبول ہوئیں تھیں۔

’’مجھے رسوا کرو ‘‘ چینی باکس آفس میں سرفہرست رہی

بیجنگ( آن لائن )یونیورسل پکچرز اینڈ ایلومینشین انٹرٹیمنٹ کی طرف سے جوشیلے خطاب پر مبنی فلم ’’ مجھے رسو ا کرو 3‘‘ 9جولائی کو ختم ہونیوالے ہفتے میں تخمیناً 438ملین یو آن (64.4ملین امریکی ڈالر ) کے ساتھ چین کے باکس آفس پر سرفہرست رہی ، پیرا ماؤنٹس کی ’’ ٹرانسفارمرز :لاسٹ نائٹ ‘‘ اس ہفتے کے دوران 151 یو آن کی آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پررہی ، ’’ ٹرانسفارمرز ‘‘ فرنچائز کی پانچویں قسط نے 23جون کو نمائش کیلئے پیش کئے جانے کے بعد سے مجموعی طورپر 1.5بلین یو آن کمائے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…