جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کی معروف ترین اداکارہ کو 2سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔۔ جانتے ہیں یہ اداکارہ کون ہے ؟ 

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کریکٹر کرداروں کیلئے مشہور بالی ووڈ اداکارہ الکا کوشال کو چیک باؤنس کیس میں دو سال جیل کی سزا ہو گئی ۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کریکٹر کرداروں کیلئے مشہور اداکارہ الکا کوشال اور ان کی والدہ کو 2 سال کیلئے جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ممبئی کورٹ کی جانب سے یہ سزا انھیں چیک باؤنس کے ایک کیس میں سنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ الکا کوشال نے بجرنگی بھائی میں کرینہ کپور جبکہ فلم کوئن میں کنگنا رناوت کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔انڈین میڈیا کے مطابق الکا کوشال اور ان کی والدہ نے 2015ء میں اوتار سنگھ نامی کسان سے ڈرامہ بنانے کیلئے 50 لاکھ روپے کا قرض لیا لیکن مقررہ مدت میں اسے ادا کرنے میں ناکام رہیں۔ جب اوتار سنگھ کی جانب سے پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھی تو ملزم اداکارہ نے اسے 25، 25 لاکھ کے دو چیکس تھما دیے جسے جب بینک میں کیش کیلئے لے جایا گیا تو دونوں باؤنس ہو گئے۔ متاثرہ شخص نے اپنے پیسوں کی واپسی کیلئے عدالت میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…