جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ماڈل ریشم خان پرتیزاب پھینکنے والے نے گرفتاری دیدی،افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 10  جولائی  2017 |

لندن( آن لائن ) ماڈل ریشم خان اوران کے کزن پرتیزاب پھینکنے والے نے خود کوقانون کے حوالے کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم جون ٹام لن نے مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن میں گرفتاری پیش کی، جون ٹام لن نے اکیس جون کو ماڈل اورطالبہ ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختارپر اس وقت تیزب پھینک دیا تھا جب وہ ٹریفک سگنل پر کھڑے تھے۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ لندن پولیس نے واقعہ کونفرت پرمبنی جرم قراردیا تھا۔یاد رہے کہ ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختار پر اکیس جون کو مشرقی لندن کے علاقے بیکٹن میں تیزاب پھینک دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں بری طرح جھلس گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریشم خان کی بائیں آنکھ، چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے جب کہ مختار کے سر، چہرے اور جسم کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان دونوں کی سرجری کی جائے گی۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…