آکلینڈ( آن لائن )قوالی اور موسیقی کی دنیا کے بادشاہ مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کے چاہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ان کی کھوئی ہوئی پرانی ایک ریکارڈنگ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آک لینڈ کے شہر سے دریافت کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان کو پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں موسیقی کا شوق رکھنے والے افراد بے حد دلچسپی سے سنتے ہیں اور ایسے میں نصرتفتح علی خان کی ایسی ریکارڈنگز کا دریافت ہونا جو کہ
کھو گئی تھیں اور انہیں کسی نے سنا بھی نہیں ہے تو یہ پاکستانیوں کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں ہے۔نصرف فتح علی خان کی ریکارڈنز پاکستانی نڑاد آسٹریلوی شہری اور گلوکار محمود خان کے پاس ہیں ،وہ استاد نصرت کے ساتھ 1996میں کام کر چکے ہیں۔کہا جاتاہے کہ نصرت فتح علی خان گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔محمود خان کے گھر میں ریکارڈنگ سٹوڈیو بھی موجود ہے جس میں نصرت فتح علی خان دورہ لاس اینجلس کے درمیان قیام کیا کرتے تھے۔