ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاکھوں دلو ں کی دھڑکن معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بغیر میک اپ تصاویر سامنے آگئیں

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)کوک سٹوڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے اور کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی مومنہ مستحسن نے بھی نوجوانوں کودھوکہ دیدیا ہے اور ان کی بغیر میک کی اپ تصویر سامنے آنے پر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جن سے متعلق دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہیں اور اگر ان تصاویر کو دیکھا جائے تو اس میں واقعی ہی مومنہ مستحسن کے چہرے کے خدوخال بدلے بدلے نظر آتے ہیں جبکہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بھی نمایاں ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ کوک سٹوڈیو میں پریوں سا روپ دھار کر چہرے پر قاتلانہ مسکراہٹ سجائے مومنہ مستحسن کو ان تصاویر کی تصدیق یا تردید کرنی چاہئے تاہم بہت سے لوگ ان تصاویر کو ماننے سے انکاری بھی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے کسی دشمن کی چال ہو سکتی ہے یا پھر تصاویر کو فوٹو شاپ کے ذریعے ایسا بنایا گیا ہے۔اب اس کی حقیقت کیا ہے؟ یہ تو مومنہ مستحسن ہی بتا سکتی ہیں تاہم ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور انہیں دھڑا دھڑ شیئر کیا جا رہا ہے۔

شوبز کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

مسلمان باپ اور ہندو ماں کے بیٹے کی فلم کیلئے ایوارڈ

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ فلم ساز ستیش کوشک کی ڈاکیو مینٹر فلم (اے بلین کلر اسٹوری) ایک ارب رنگوں کی کہانی نے یورپ اور برطانیہ میں بھارتی فلموں کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا۔اے بلین کلر اسٹوری کو 2 جولائی کو لندن میں ہر سال ہونے والے باگری فاؤنڈیشن کے سالانہ لندن فلم فیسٹیول (ایل آئی ایف ایف) میں پیش کیا گیا، جہاں اسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ لندن میں ہونے والا یہ فلم فیسٹیول یورپ اور برطانیہ میں بھارتی فلموں اور ڈاکیومینٹریز کے حوالے سے سب سے بڑا فلمی ایوارڈ میلا ہے، جو 22 جون سے 2 جولائی تک جاری رہتا ہے۔فاؤنڈیشن خصوصی طور پر نئے فلم سازوں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی فلموں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرتی ہے۔تاہم ہم آہنگی، محبت، امن، ثقافت، انسانیت اور رواداری جیسے موضوعات پر بنی تمام فلموں کو بھی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔اس فلم کی کہانی ایک کم عمر طالب علم کے ارد گرد گھومتی ہے، جس کا نام ہیری عزیز ہوتا ہے، جس وجہ سے لوگ اس کا نام سنتے ہی چونک جاتے ہیں۔ہیری عزیز کے والد مسلمان اور والدہ ہندو ہوتی ہیں، اور اپنے والدین کے الگ الگ مذاہب کے باوجود وہ ہم آہنگی کے لیے مثال ہوتے ہیں۔

ا نوشکا شرما پہلی بار ورون دھون کے سا تھ فلم سوئی دھاگہ میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما پہلی بار ورون دھون کے سا تھ فلم سوئی دھاگہ میں جلوہ گر ہوں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2008 میں فلم رب نے بنا دی جوڑی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اب وہ بالی وڈ اداکار ورون دھون کے ساتھ فلم سوئی دھاگہ میں دکھائی دیں گی۔

دیپکا پڈوکون اپنی فیملی کے ہمراہ بنگلور میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئیں

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنی فیملی کے ہمراہ بنگلور میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابقدیپکا پڈوکون بنگلور میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں ۔ آج کل دیپکا سجنے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی پر کام کر رہی ہیں ۔حال ہی میں دیپکا کے بارے میں خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ ہدایتکار ڈی جے کروسو کی فلم ایکس ایکس ایکس : ریٹرن آف زینڈر کیج کا بھی حصہ ہوں گی ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…