جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

جاوید ہاشمی کی مبینہ بیوی شین جاوید کا بینک اکائونٹ ان کے نہیں بلکہ کس کے نام پر بنا ہوا ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 5  جولائی  2017 |

لاہور (این این آئی) اداکارہ وڈانسر شین جاوید نے کہا کہ رقص میری روح میں ہے، مسلسل آٹھ گھنٹے تک رقص کرنے کا ریکارڈ بنا چکی ہوں، سکرین پر نظر آنے کے لیے ورزش ضروری ہے۔ کسی سیاستدان سے کوئی خفیہ تعلق نہیں، سیاست سے بہت دور ہوں البتہ عمران خان سے بہت متاثر ہوں۔

سمجھ دار، ڈیسنٹ اور سانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں۔ بالی ووڈ میں امیتابھ، سنجے دت اور ریتک روشن بہت پسند ہیں جبکہ لالی ووڈ میں شان، بابر علی، شامل خان اور فہد مصطفی اچھے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میںانہوں نے بتایا میرا کوئی بینک بیلنس نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے ساری دولت ماں اور باپ کے نام ہے۔ انہوں نے کہا جاوید ہاشمی اور ٹینس سٹارا عصام الحق کے ساتھ بے بنیاد سکینڈ ل بنائے گئے ہیں، جاوید ہاشمی کے ساتھ تو کبھی ملی بھی نہیں ہوں البتہ اعصام الحق سے ایک دو بار ملاقات ہو چکی ہے۔ شین جاوید نے کہا میرا نام میرا اور ریما کے برابر ہے، کوئی فلم بنائے بغیر انکے جتنا نام کمایا اور دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائی ہے، بھارت میں ایک کنٹریکٹ ہے جسکے تحت وہاں جا کر پرفارم کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا اپنا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں کرتی، نرگس بہت سینئر رقاصہ ہیں وہ سٹیج کرتی ہیں جبکہ میں نے کبھی سٹیج میں کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا مجھ سے کبھی کسی نے محبت کا اظہار نہیں کیا، رومانس پسند کم اور حقیقت پسند زیادہ ہوں۔ واضح رہے کہ شین جاوید کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ وہ معروف سیاستدان جاوید ہاشمی کی منکوحہ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…