جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سلمان خان نے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے گارڈز کو ہی نوکری سے نکال دیا

datetime 4  جولائی  2017 |

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے گارڈز کو ہی نوکری سے نکال دیا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان صرف اداکاری کے ہی نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں، ان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ دوست نواز انسانوں میں بھی ہوتا ہے، سلومیاں کا اپنے دوستوں اور قریبی افراد کو قیمتی تحائف دینا معمول کی بات ہے یہ ہی وجہ ہے کہ بھارتی انڈسٹری میں

ہر کوئی ان کا گرویدہ ہے۔تاہم سلمان رحم دلی کے ساتھ اپنے موڈ کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جو پل میں بدل جاتا ہے، سلمان غصے کے کافی تیز ہیں اور غصے کے وقت وہ یہ نہیں دیکھتے کہ آس پاس کون ہے حال ہی میں ان کے محافظ دبنگ خان کے غصے کا نشانہ بنے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اکثر اپنے گھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کرتے رہتے ہیں جس میں ان کے قریبی عزیزوں سمیت دوست وغیرہ بھی شرکت کرتے ہیں سلمان اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی بالکل بھی برداشت نہیں کرتے حال ہی میں تقریب میں شریک اپنے مہمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر انہوں نے اپنے محافظوں کو نوکری سے نکال دیا۔ایک سیکیورٹی گارڈ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریب میں شریک ایک مہمان نے وہاں موجود محافظ کے ساتھ بدتمیزی کرنی شروع کردی جواب میں گارڈ نے بھی مہمان کے ساتھ بدتمیزی کی اور بحث جاری رکھی یہاں تک کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی، جس پر سلمان نے وہاں موجود گارڈز کو فارغ کردیا تاہم دوسرے گارڈزنے سلمان خان سے کہا کہ آپ ایک گارڈ کی سزا ہم سب کو کیوں دے رہے ہیں اس کے جواب میں سلمان نے غصے میں گارڈ کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم بہت زیادہ بول رہے ہو۔سلمان کے غصے کا نشانہ بننے والے گارڈ کا کہنا تھا کہ سلمان خان دل کے بہت اچھے ہیں وہ ہم سب کا بے حد خیال رکھتے ہیں لیکن ان کے موڈ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کب خراب ہوجائے اور غصے میں سلمان بھائی کسی کو نہیں دیکھتے بس حکم جاری کردیتے ہیں اور ہمارے پاس ان کا حکم ماننے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان نے ذاتی معلومات لیک کرنے کے جرم میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فارغ کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…