بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

’’عمران خان کو شادی میں نہیں بلائوں گی ‘‘

datetime 4  جولائی  2017 |

لاہور (این این آئی ) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اپنی شادی میں عمران خان کے بجائے وزیر اعظم نواز شر یف اور بلاول بھٹو کو بلائوں گی جو ضرور آئیں گے ۔ سرکاری افسر نہیں بزنس مین سے ہی شادی کروں گی ، شادی میں ریما خان جیسی اداکاراؤں کو بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،

باقی شوبز کے تمام لوگوں کو بلائوں گی ۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے ، اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر سے نہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریما مجھ سے دوستی کا دعویٰ کرتی ہیں مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ میری راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہیں ، اس لیے انہیں شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔دوسری طرف شوبز حلقوں نے فلم سٹار میرا کی جانب سے اگست میں شادی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرا نے شادی کا شوشہ چھوڑا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…