ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ کے ناکام ہوتے ہی فلم کی ہیروئن نے بھی ان کے ساتھ ہاتھ کر دیا ۔۔ کیا کام کر ڈالا ؟ 

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد فلم کی ہیروئن ’’ژوژو‘‘ نے بھارت آنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ کو گزشتہ کئی برس سے 100 کروڑ سے زائد آمدنی والی فلمیں دینے والے دبنگ اداکار سلمان خان کا جادو اس بار شائقین پر نہ چل سکا اور ان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم

’’ٹیوب لائٹ‘‘ لوگوں کی امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی، فلم نے ریلیز کے پہلے روز سلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت ہی کم بزنس کیا، جبکہ فلم ’’ٹیوب لا ئٹ‘‘ کو 100 کروڑ کا ہندسہ پورے کرنے میں بھی ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ گیا ورنہ اس سے قبل فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘،’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’کک‘‘ نے صرف تین دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے کئی ریکارڈز قائم کیے تھے۔تجزیہ نگاروں کی تنقید اورکم آمدنی کے باعث فلم میں سلمان کی ہیروئن کا کردارادا کرنے والی چینی اداکارہ ’’ڑوڑو‘‘ فلم کو ملنے والے ردعمل سے بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے بھارت آنے سے بھی انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں مختصر کردار کے باعث ’’ڑوڑو‘‘ پہلے ہی ناخوش تھیں اورانہوں نے فلم کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لینے سے انکار کردیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد وہ بھارت آنے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن باکس آفس پر فلم کو ملنے والے ردعمل اور کم آمدنی کے باعث انہوں نے بھارت آنے کا ارادہ ملتوی کردیا اور سلمان کے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ چھوڑدیا۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ہدایت کار کبیر خان کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم تھی اس سے قبل دونوں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں کام کرچکے ہیں ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا اسلیے شائقین امید لگائے بیٹھے تھے کہ دونوں کی جوڑی اس بار بھی کمال کرے گی لیکن سلمان لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…