جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گلوکارہ حمیراارشد نے اپنی شادی کی پہلی رات کی داستان خود ہی سنادی

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)نامور پاکستانی گلوکارہ حمیراارشد نے اپنی شادی کی پہلی رات کی آپ بیتی خود ہی بیان کردی ۔ نجی ٹی وی پر حمیراارشد نے بتایا کہ کبھی بھاری جیولری نہیں پہنی ، کان کی بالیاں بہت بھاری تھیں اور ایسے لگتا تھاکہ ہاتھ سے اٹھا رکھاہے ، بال چھوٹے تھے لیکن جوڑا بنا رکھاتھا اور اس کیلئے بڑی تعداد میں پن استعمال کی گئیں ۔ شادی سے پہلے تین چاردن تک سونہیں سکی اور جب بیڈروم میں پہنچی تو وہ اکٹھے بال چبھ

رہے تھے ، شوہرآیا تو وہ بھی ایک دم آکر لیٹ گیااورخراٹے مارنے لگا، میں نے بھی جلدی میں دوپٹہ اور بالوں میں لگے پن اتارے ، سخت نیند آرہی تھی ، میں بھی سوگئی ، ایساسوئے کہ اگلی صبح گھر والے دروازہ پیٹتے رہے کہ کہیں کچھ ہونہیں گیا۔ اینکر کا گھونگھٹ اٹھانے سے متعلق سوال ادھوراہی رہ گیا اور حمیرانے بتایاکہ اگلی صبح جب پھوپھو کی بیٹی ناشتہ لے کر آئی تو وہ دروازہ کھٹکھٹاتی رہی اورواپس نیچے چلی گئی، گھنٹہ ڈیڑھ بعد دوبارہ اوپر آئی اور پھر دروازہ کھٹکھٹایا، جب دروازہ کھولا تو پھوپھو کی بیٹی اندر آئی تو میں اتنی سخت نیند میں تھی اور شام کے کوئی چار پانچ بج گئے تھے ۔ پھوپھوکی بیٹی نے کہاکہ اٹھو تم لوگ ابھی تک سو رہے ہو ،احمد کومیں اٹھا رہی تھی کہ احمد پلیز اٹھ جا، اور مزے کی بات کہ مجھے خراٹوں سے بہت نفرت تھی،شادی سے پہلے ہی میں نے احمد سے کہا تھاکہ تم خراٹے تو نہیں مارتے تو کہتا تم پاگل ہوگئی ہو میں تو بالکل بھی خراٹے نہیں مارتا۔ میں نے کہا کہ اگر تم خراٹے لیتے ہو تو تمہاری میری شادی کینسل، احمد اونچی اونچی خراٹے مار رہا تھا اورمیں سمجھی کہ یہ مجھ سے مذاق کررہا ہے، تو میں اس کے پاس جا کر اس کی آنکھیں چیک کرنے لگی کہ یہ مذاق کررہا ہے کہ نہیں، جب اس نے زور زور سے خراٹے لئے تو میں پاس بیٹھ کر رونا شروع ہوگئی، کہ تم نے میرے ساتھ جھوٹ بولا ہے دھوکا دیا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں دونوں میاں بیوی میں اختلافاتشدت اختیار کرگئے تھے اور معاملات ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنسز اور طلاق کے مطالبے تک پہنچ گئے تھے لیکن پھر خوش قسمتی سے معاملات سلجھ گئے ۔

شوبز کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

رنبیر بہترین دوست لیکن بہت برے فلمساز ہیں، کترینہ کیف

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر بہت اچھے دوست لیکن بہت برے فلمساز ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور طویل معاشقے اورعلیحدگی کے بعد ایک بار پھراپنی فلم جگاجاسوس کی تشہیر کے سلسلے میں میڈیا پر نظر آرہے ہیں اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ رنبیر بہت اچھا دوست ہے تاہم بطور فلم ساز وہ بہت برا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کافی ترقی کررہی ہے اور وہ ہالی ووڈ کے مقابلے کی فلمیں بنا رہی ہے اور بالی ووڈ کی فلمیں حالیہ سالوں میں بہت پیسہ کما چکی ہے اور بیشترنے تو ریکارڈ بزنس بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صرف معیاری فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں اور آئندہ کچھ سالوں میں شائقین فلم کو مزید معیاری فلم دیکھنے کو ملیں گی۔

ٹیوب لائٹ کی ہیروئن فلم کی ناکامی پر سلمان سے روٹھ گئی، بھارت آنے کا ارادہ ملتوی

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد فلم کی ہیروئن ژوژو نے بھارت آنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ کو گزشتہ کئی برس سے 100 کروڑ سے زائد آمدنی والی فلمیں دینے والے دبنگ اداکار سلمان خان کا جادو اس بار شائقین پر نہ چل سکا اور ان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ لوگوں کی امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی، فلم نے ریلیز کے پہلے روز سلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت ہی کم بزنس کیا، جبکہ فلم ٹیوب لا ئٹ کو 100 کروڑ کا ہندسہ پورے کرنے میں بھی ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ گیا ورنہ اس سے قبل فلم ایک تھا ٹائیگر، بجرنگی بھائی جان اور کک نے صرف تین دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے کئی ریکارڈز قائم کیے تھے۔تجزیہ نگاروں کی تنقید اورکم آمدنی کے باعث فلم میں سلمان کی ہیروئن کا کردارادا کرنے والی چینی اداکارہ ژوژو فلم کو ملنے والے ردعمل سے بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے بھارت آنے سے بھی انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں مختصر کردار کے باعث ژوژو پہلے ہی ناخوش تھیں اورانہوں نے فلم کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لینے سے انکار کردیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد وہ بھارت آنے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن باکس آفس پر فلم کو ملنے والے ردعمل اور کم آمدنی کے باعث انہوں نے بھارت آنے کا ارادہ ملتوی کردیا اور سلمان کے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ چھوڑدیا۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ہدایت کار کبیر خان کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم تھی اس سے قبل دونوں ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان میں کام کرچکے ہیں ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا اسلیے شائقین امید لگائے بیٹھے تھے کہ دونوں کی جوڑی اس بار بھی بھی کمال کرے گی لیکن سلمان لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…