جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی بڑی بہن شہناز لالا رخ آج کہاں اور کس حال میں ہیں کنگ خان انہیں میـڈیا کے سامنے اور تقاریب میں کیوں نہیں لے جاتے

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان سے تو پوری دنیا واقف ہی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں ان کی ایک بہن شہناز لالا رخ بھی ہیں جو بہت کم منظر عام پر آتی ہیں۔ ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ ان کی ذہنی بیماری ہے جس کے باعث انہیں تمام قسم کی تقاریب اور میڈیا سے دور رکھا جاتا ہے۔ شہناز لالا رخ اپنے بھائی شاہ رخ خان سے 6سال بڑی ہیں۔ شہناز شروع سے ہی ذہنی بیماری میں مبتلا نہیں تھیں بلکہ اپنے والد کی وفات نے انہیں شدید صدمہ سے دوچار کر دیا جس سے وہ آج تک باہر نہیں نکل سکیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں

شاہ رخ خان یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ والد کے انتقال نے ان کی بہن کی یہ حالت کر دی ہے ۔ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو اس وقت شہناز گھر پر نہیں تھیں اور جب وہ گھر پہنچی اور والد کی لاش دیکھی تو انہیں اس قدر شدید گہرا صدمہ پہنچا کہ جس نے انہیں ذہنی بیمار بنا دیا اور وہ آج تک اس بیماری سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں۔ شاہ رخ خان نے شہناز لالا رخ کو اپنے ساتھ ہی رکھا ہوا ہے اور ان کو علاج کے سلسلے میں کئی بار بیرون ملک بھی لے جا چکے ہیں تاہم شہناز کی حالت بہتر نہیں ہو سکی ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…