جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اجے دیوگن نے میری شادی نہیں ہونے دی ٗتبو

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ تبو (تبسّم) نے کہا ہے کہ اداکار دیوگن کی وجہ سے آج وہ سنگل ہیں اور ان کی شادی نہیں ہو پائی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جب میں جوان تھی تو اجے دیوگن اور ایک کزن میرے پر گہری نظر رکھتے تھے ٗمجھ سے کوئی لڑکا بات چیت کرتا نظر آتا تھا تو وہ مارنے کی دھمکیاں دینے لگتے تھے ٗ اگر میں سنگل ہوں تو اس کی ذمہ دار ان کی غنڈہ گردی ہے۔تبو نے کہاکہ

اجے دیوگن کو اس کیلئے افسوس ہونا چاہیے ٗمیں نے اجے دیوگن سے کہا کہ وہ میری شادی کے لیے کوئی لڑکا دیکھیں۔تبو اور اجے دیوگن روہت شیٹی کی اگلی فلم گول مال 4 میں ایک ساتھ پھر سے کام کر رہے ہیں۔1994 میں فلم وجے پتھ کے ریلیز ہونے کے 21 برس بعد دونوں نے فلم درشیم (2015) میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب یہ دونوں گول مال ۔4 میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔تبو نے بتایا کہ میں ایک طویل عرصے سے ہلکے مزاج کی فلمیں کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ماں رونے دھونے والی فلموں سے تنگ ہو چکی ہیں ٗ بہت سے لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے بیوی نمبر ون اورہیرا پھیری جیسی فلموں میں کام کرنا چاہیے۔تبو نے فلم گول مال4 میں کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ وہ ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ پہلی بار کام کر رہی ہیں۔

شوبز کی دنیا سے مزید خبریں

ارشد وارثی گھٹنے میں شدید چوٹ کے باعث ہسپتال منتقل کردیئے گئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار اور منا بھائی کے جگری دوست ’سرکٹ‘ کے کردار پر اپنی چھاپ لگانے والے ارشد وارثی گھٹنے میں شدید چوٹ کے باعث ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منابھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منا بھائی، گول مال اور جولی ایل ایل بی جیسی کامیاب فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار ارشد وارثی کو گھٹنہ زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹویٹر اکاؤنٹ پر مختلف ٹویٹس کے ذریعے اپنے زخمی گھٹنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ پیغامات دیئے۔پہلی ٹویٹ میں انہوں نے ہسپتال کے کمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز گھٹنے پر لگنے والی شدید چوٹ کے باعث میں ہسپتال میں موجود ہوں اور میرا علاج جاری ہے۔دوسری ٹویٹ میں انہوں نے اپنے زخمی پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ پیغام لکھا ’’درد بھری ٹانگ۔‘‘ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اپنے ڈاکٹر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی اوران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹرعلی ایرانی ایک اچھے فزیو تھراپسٹ کے ساتھ بہت اچھے انسان ہیں، آپ کا بہت شکریہ۔

ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد اداکار انیل کپور کے ساتھ ’فینی خان‘ نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد معروف اداکار انیل کپور کے ساتھ ’فینی خان‘ نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔یہ دونوں اداکار آخری مرتبہ ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ نامی فلم میں نظر آئے تھے اور اب ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی فلم میں اکھٹے ہورہے ہیں۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ایک 17 سالہ ابھرتے ہوئے گلوکار کی زندگی کو پیش کیا جائیگا جس کے والد اپنے ملک کی ایک کامیاب گلوکارہ کو اغواء کرلیں گے۔ فلم میں ایشوریا گلوکارہ کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ گاتی بھی نظر آئیں گی اور انہیں انیل کپور اغواء کرلیں گے۔اس میوزیکل کامیڈی فلم میں انیل کپور بھی چند گانے گنگناتے نظر آئیں گے ٗفلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائے گی۔

ہالی وڈ فلم ’جومانجی‘ 1995 کی کامیاب ایکشن اور تصوراتی فلم تھی جس کا دوسرا حصہ رواں سال ریلیز کیا جائے گا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ فلم ’جومانجی‘ 1995 کی کامیاب ایکشن اور تصوراتی فلم تھی جس کا دوسرا حصہ رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔فلم ’جومانجی ٗ ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔1995 کی فلم ’جومانجی‘ کی کہانی دو بچوں کے گرد گھومتی ہے ٗ جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتے تاہم اس فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل ہوتی اور گیم میں موجود کردار واپس اپنی دنیا میں جانے کی جدوجہد کرتے۔فلم کی کاسٹ میں ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن دی راک مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’جومانجی 2‘ رواں سال 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کپور فلمساز راجکمار ہیرانی اداکار سنجے دت کی بائیو پِک میں رنبیر کپور سنجے دت کے کردار میں پیش کریں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کپور فلمساز راجکمار ہیرانی اداکار سنجے دت کی بائیو پِک میں رنبیر کپور سنجے دت کے کردار میں پیش کریں گے اور انھوں نے بتایا کہ یہ بائیو پِک کوئی پروپیگنڈا فلم یا سنجے دت کی شبیہ بہتر بنانے کی کوشش نہیں ۔بی بی سی سے بات چیت میں رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت ایسے سپر سٹار ہیں جنھیں بہت پیار ملا ہے یہ بائیو پِک کوئی پروپیگنڈا فلم نہیں ہے بلکہ ایک ایسی شخصیت کی کہانی ہے جس نے اپنی زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ناظرین اس کہانی سے سبق حاصل کریں گے ٗ جہاں دوسرے فلمی ستارے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں وہیں رنبیر کپور نے خود کو اس سے الگ رکھا ہے جبکہ ان کے والد اور اداکار رشی اپنی ٹویٹس کی وجہ سے اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔رنبیر کے مطابق ن ٹویٹس کی وجہ ماں (نیتو کپور) اور والد (رشی کپور) کے درمیان جھگڑے ہوتے ہیں ٗٹوئٹر اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے اور میرے والد ان لوگوں میں سے ہیں جو زیادہ سوچ کر بات نہیں کہتے، جو دل میں ہے، وہی کہہ دیتے ہیں۔رنبیر نے تسلیم کیا کہ باکس آفس کی کامیابی سب سے اہم ہے ٗوہ کہتے ہیں کہ بطور اداکار آپ کتنا بھی اچھا کام کریں اگر فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو وہ فلم اچھی نہیں۔دوسرے اداکاروں کے کام پر نظر رکھنے والے رنبیر نے بتایا کہ میں سب کے کام پر نظر رکھتا ہوں امیتابھ بچن سے لے کر ورون دھون تک تمام لوگ بہترین کام کر رہے ہیں ٗ اس دور میں جنوبی بھارت کی فلم بھی کمال کر رہی ہیں ہر کوئی دبنگ جیسی فلم چاہتا ہے ٗمیں کوشش کر رہا ہوں کہ ایسی فلم میرے کیریئر میں بھی آئے۔کپور خاندان کی وراثت کو آگے بڑھانے والے رنبیر اسے بوجھ نہیں مانتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ورثے نے انھیں شناخت دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ذمہ داری ہے بوجھ نہیں۔ 80 سال سے ہمارا خاندان ہندوستانی سینما کو خدمات دے رہا ہے اور میں بھی یہی کرنا چاہتا ہوں ٗمیں اپنے کام سے والدین کی عزت بڑھانا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…