جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سیف علی خان نے بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے اپنا بیان بدل لیا

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے اپنا گزشتہ بیان بدلتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی سارہ کے شوبز میں آنے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ اس کا بھرپورساتھ دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ناموراداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان شوبز کے دیگر ستاروں کے بچوں کی طرح بالی ووڈ میں اپنا مستقبل بنانے کی خواہشمند ہیں

اوراسی لیے انہوں نے ہدایت کارابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ سائن کی جس میں ان کے مقابل سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردارادا کریں گے تاہم چند روز قبل سیف علی خان نے بیٹی کے اداکارہ بننے پرناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سارہ کا شوبزمیں کیرئیر بنانا بالکل پسند نہیں.سیف علی خان کے اس بیان پربھارتی انڈسٹری میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا اورتمام لوگوں کے ساتھ سیف کی سابقہ بیوی امریتا سنگھ نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کی تھی۔ سیف نے اپنی پہلی بیوی کی تنقید سے تنگ آکر بیان بدلتے ہوئے کہا کہ ان کے سارہ کے شوبزمیں انٹری دینے کے بیان کو میڈیا نے توڑمروڑکر پیش کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا کہنا ہے کہ سارہ کے مستقبل کے حوالے سے میری اورامریتا کی سوچ ایک ہی ہے، حالانکہ اس بارے میں ہمارے درمیان ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، سارہ کو جس چیز سے خوشی حاصل ہوتی ہے اسے وہی کرنا چاہئے میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ اس کے شوبز میں ڈیبیو کے حوالے سے تفصیلی بات کی ہے اوراگروہ اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی ہے تو میرا بھرپور ساتھ اس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹی کی پہلی فلم کو لے کر میں خوش ہونے کے ساتھ بہت نروس بھی ہوں تاہم میڈیا میں چلنے والی رپورٹس جن میں میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا تھا،لہٰذا میں نے اپنے بیان کی وضاحت ضروری سمجھی۔

شوبز کی دنیا سے مزید خبریں

سلمان خان کا اپنے بھائی ارباز خان کی فلم ’دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان کی فلم ’دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک انٹریو میں دبنگ تھری کی شوٹنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے 2 سال کے پروجیکٹس سائن ہوچکے ہیں اور اس فلم کا اسکرپٹ بھی تیار ہے تو اس وقت ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ جاری ہے جو مکمل ہوتے ہی ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے، جس میں سلو میاں پہلی بار ڈانسر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ ریمو کی فلم مکمل ہوتے ہی ’بھارت‘ اور ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ کا آغاز ایک ساتھ ہوگا چونکہ ’بھارت‘ کی شوٹنگ مخلتف حصوں پر مشتمل ہوگی اور اس درمیان کچھ گیپ آئیں گے جس میں ہمیں وقت مل جائے گا اور ’دبنگ‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم ’’دبنگ‘‘ کے دونوں سیکوئل میں سوناکشی سنہا نے اہم کردار ادا کیا تھا مگر اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ تیسری سیکوئل میں شاید انہیں کاسٹ نہ کیا جائے یا ان کا کردار محدود کردیا جائیگا۔

ہالی وڈ فلم ’ اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا پریمیئر منعقد کیا گیا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔تقریب میں اسپائیڈر مین کی اینٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا، پریمیئر کی ریڈ کارپٹ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں نے فوٹو گرافروں کو پوز اور انٹر ویو دئیے ٗ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر، اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے۔مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔کولمبیا پکچرزاورمارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیماگھروں میں دھوم مچائیگی

عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں دو مقامی اور چار ہالی ووڈ فلمیں ریلیز کی گئیں ٗ ٹیوب لائٹ کی ریلیز کوالتواء ڈال دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں دو مقامی ٗ چار ہولی وڈ فلمیں ریلیزکی گئی تھیں جبکہ بولی وڈ کی ٹیوب لائٹ کی ریلیز کو التواء میں ڈال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسفارمرز 5، Despicable Me 3، پائریٹس آف دی کیریبئین ٗ ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز اور بے بی ڈرائیور کیساتھ پاکستانی فلموں یلغار اور مہر النساء وی لب یو نے باکس آفس پر مقابلہ کیا۔میڈیا میں سامنے آنے والی خبر کے مطابق فلم یلغار نے عید الفطر کے دن یا پہلے روز ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن وہ دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ہم نیٹ ورک کے پی آر اینڈ پبلیکیشنز ایسوسی ایٹ منیجر نصر خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی عید کے تیسرے دن کے اعدادوشمار کو اکھٹا کیا جارہا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ تیسرے دن کی آمدنی 4 کروڑ سے زائد ہوسکتی ہے اور اس طرح یہ فلم تین دن میں 6 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوجائیگی ٗدوسری جانب مہر النساء وی لب یو نے عید کے پہلے دن ایک کروڑ دس لاکھ روپے جبکہ دوسرے دن ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔آرٹریم سینماؤں کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم مانڈوی والا نے بتایا کہ مہرالنساء وی لب یو کراچی میں اچھا بزنس کررہی ہے جبکہ یلغار نے شمال میں اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم نے دونوں فلموں سے لگ بھگ پانچ کروڑ کا بزنس کیا ہے جو کہ حیران کن ہے۔

بلال اشرف فوجی بننے کے بعد اب سْپر ہیرو بنیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار بلال اشرف اس وقت اپنی فلم ’یلغار‘ کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں، اور وہ بہت جلد ایک سْپر ہیرو پر مبنی فلم بھی بنائیں گے۔ایک انٹرویو میں بلال سے سوال کیا گیا کہ وہ فلم ’یلغار‘ کے بعد کس میں کام کرتے نظر آئیں گے تو انہوں نے ایک ایسے پراجیکٹ کا زکر کیا جس پر وہ ہمیشہ سے کام کرنا چاہتے تھے۔بلال اشرف نے بتایا کہ میں ایک کہانی پر گزشتہ 4 سالوں سے کام کررہا ہوں، یہ فلم تین حصوں میں ریلیز ہوگی کیونکہ میں ایک ساتھ اسے ختم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ہر حصے میں مختلف اداکار ہوں گے ٗیہ ایک ایسی کہانی ہے جسے سوچتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں ٗمیں اس قسم کے خیالات اپنی مرحوم بہن سے شیئر کرتا تھا، اس لیے یہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے ٗمیری بہن اس پر کام کرنا چاہتی تھیں تو اس طرح میں کچھ ایسا کررہا ہوں جو وہ کرنا چاہتی تھیں۔اس سپر ہیرو فلم کے حوالے سے بلال اشرف نے کہا کہ یہ ویسا سْپر ہیرو نہیں ہوگا جو کاسٹیوم پہنتا ہے بلکہ یہ کافی عام ہوگا، اس کی کہانی کافی اصل ہوگی۔خیال رہے کہ بلال اشرف اس وقت ’رنگریزا‘ نامی فلم میں بھی عروہ حسین کے ساتھ کام کررہے ہیں، ان کی فلم ’یلغار‘ کو پاکستانی باکس آفس پر ملا جلا ردعمل موصول ہوا ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…