اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بالی ووڈکے معروف فنکار دیو آنندکوعمران خان کافلم میں کام سے صاف انکار

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈکے معروف فنکار دیو آنندقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کواپنی مشہور زمانہ فلم ’’اول نمبر‘‘میں اہم کرداردیناچاہتے تھے او راس فلم میں کام کرنے کے حوالے سےدیوآنندعمران خان سے ملنے لندن گئے اوران سے فلم میں کام کرنے کی درخواست کی لیکن عمران خان نے دیوآنندکواس معاملے میں صاف انکارکردیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی فنکاردیوآنندکرکٹ پرایک فلم بنارہے تھے اوراس میں مرکزی کردارعامرخان اداکررہے تھے لیکن دیوآنندچاہتے تھے کہ اس فلم کوزیادہ ہٹ کرنے کےلئے عمران خان خوداس فلم میں کرداراداکریں اس بات کاجب عمران خان کومعلوم ہواتووہ حیران ہوئے اوردیوآنندنے عمران خان سے ملاقات کےلئے وقت مانگااورلندن میں ان سے اس فلم کے حوالے ملاقات کی توعمران خان سے انہوں نے گھنٹو ں اس حوالے سے کئی گھنٹے گفتگوکی لیکن دیو آنند عمران خان کو راضی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے ،عمران خان نے انہیں صاف صاف بتا دیا کہ وہ بہت خراب ایکٹر ہیں اور فلموں سے دور ہی رہناچاہتے ہیں ۔اس وقت ہی عمران خا ن نے دیوآنندکوفلم میں کام کرنے سے انکارکیااورساتھ بتایاکہ وہ سیاست میں آناچاہتے ہیں دوسری طرف دیوآنندنے عمران خان کاانکارسننے انکارکردیااوراس فلم کاسکرپٹ عمران خان کی رہائش گاہ پرہی چھوڑآئے اوربعدمیں عمران خا ن نے وہ سکرپٹ دیوآنندکوایک خط میں واپس بھیج دیااورساتھ ہی لکھ دیاکہ میں آپ کی فلم میں کام نہیں کرسکتابعد دیوآنندنے اس فلم میں آدتیا پنچولی کو سائن کیا تھا اوریہ فلم نوے کی دھائی میں ریلیزہوئی تھی یعنی کہ 1990میں اورپاکستان نے عمران خان کی قیادت میں 1992میں ورلڈکپ جیتاتھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…