ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ ٹاکیہ کیا کی سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ۔۔ اداکارہ صا ف مکر گئیں

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عائشہ تاکیہ نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پرزیرگردش تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکیاسے تبدیل کیا گیا ہے۔بالی ووڈ فلم ’’ٹارزن‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ عائشہ تاکیہ کو 2009 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’وانٹیڈ‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا،

اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ عائشہ تاکیہ کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر نے ان کے مداحوں سمیت سب کو حیران کر دیا تھا، تصاویر میں اداکارہ کی شخصیت ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بعد بالکل ہی بدل گئی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اس عمل کو بے وقوفانہ فعل قرار دیا تھا۔کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جب آپ کا شوہر ایک مالدار شخص ہو اور آپ کو سمجھ نہ آ رہا ہو کہ یہ پیسہ کہاں خرچ کیا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے جیسا عائشہ تاکیہ کے ساتھ ہوا۔اس وقت تو بالی ووڈ اداکارہ نے لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو مذاق سمجھ کر ہنسی میں ٹال دیا تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میری تصاویر کے ساتھ کسی نے بہت برا مذاق کیا تھا۔عائشہ تاکیہ نے کہا جب تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو اس وقت میں گووا میں تھی، حقیقت میں میرا چہرہ چھوٹا ہے

جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں چہرہ بڑا نظر آ رہا ہے لہٰذا صاف ظاہر ہے کہ میری تصاویر کے ساتھ کسی نے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ تاکیہ نے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم وہ ایک بار پھر فلم’’زندگی یہ زندگی‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں، فلم 19 جون کو ریلیز کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…