پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے شکست کا صدمہ برداشت نہ ہوا،رشی کپور انتقال کرگئے،سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی خبر نے تہلکہ مچادیا

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپنزٹرافی کے فائنل میچ کوباپ بیٹے کامقابلہ کہنے والے معروف بھارتی اداکار رشی کپورپچھلے 24گھنٹے سے پاکستانی سوشل میڈیاصارفین کے نشانے پرہیں ۔اب صارفین نے رشی کپورکی موت کی افواہیں پھیلاناشروع کردی ہیں ۔سوشل میڈیاپرایک پوسٹ  میں اب اطلاع دی گئی ہے کہ رشی کپورکی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ ساتھ ہی رشی کپور کی ایک تصویرایسی بھی دکھائی گئی ہے

جس میں ان کی میت کولے جاتے ہوئے دکھایاگیاہے جبکہ اس پوسٹ کے ساتھ لکھاگیاہے کہ رشی کپوربھارت کی شکستکاصدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسے ہیں .یہ تصویرلاکھوں کی تعدادمیں شیئراورلائک کی گئی ۔واضح رہے آئی سی سی فائنل میں پاکستان اوربھارت کے فائنل میچ سے قبل بھارتی اداکاررشی کپورنے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہاتھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پلیزاس بارہمارے مقابلے میں کسی ٹیم کوبھیجنااس بارباپ کامقابلہ بیٹے سے ہے ۔باپ توباپ ہوتاہے.رشی کپورکی جانب سے جاری کیے گئے پیغا م کے بعدپاکستانی صارفین نے جہاں انہیں کھری کھری سنائیں اوران کے مرنے کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔ساتھ ہی غیر ملکی کرکٹرز سٹیون سمتھ، گریم سمتھ، کمار سنگاکارا سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر شاہینوں کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے، ٹائٹل جیتنے پر ہم گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پیداوار قرار دیدیا۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پہلی بارچیمپئنز ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر انٹرنیشنل

کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر زیادہ مضبوط نہیں، گزشتہ دس برس سے وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں ہے اس کے باوجود اس کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑی کامیابی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بھارت کو آؤٹ کلاس کیا اور بہترین کرکٹ کھیل کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں،

جنوبی افریقن ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ آسٹریلوی قائد سٹیو اسمتھ بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان نے امید کے مطابق عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی۔ کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں فخر زمان اور حسن علی کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…