ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ مایوری کانگو کو پہچاننا انتہائی مشکل

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ماضی کی خوبرو اداکارہ مایوری کانگو کو فلم انڈسٹری سے دور ہوئے کافی عرصہ بیت گیا تاہم اداکارہ کی نئی تصاویر نے نہ صرف سب کو حیران کردیا بلکہ انہیں اب پہچاننا بھی کافی مشکل ہے۔90 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والی  بالی وڈ ادکارہ مایوری کانگو نے متعدد فلموں میں کام کیا لیکن بالی وڈ میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں جس کے باعث مایوری نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور شادی کے بعد نیویارک منتقل ہوگئیں اور وہیں پر جاب شروع کردی۔مایوری کانگو نے انوپم کھیر، اجے دیوگن، ارشد وارثی اور امریش پوری سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن بڑی اسکرین پر متاثر کن اداکاری نہ دکھاسکیں تاہم اب اداکارہ کی نئی تصاویر منظر عام پرآئی ہیں جس میں انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہے-نئی تصاویر میں اداکارہ کافی موٹی نظر آرہی جس کے باعث ان کی شخصیت کافی بدل گئی ہے، اداکارہ ان دنوں بھارت میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…