ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’اسے کہتے ہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹنا‘‘

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ایشیائی ممالک خصوصاً پاکستان اور بھارت میں شادی بیاہ کو یادگار بنانے کے لئے پانی کی طرح پیسہ بہانے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے اور بھارت میں تو بعض اوقات شادی کی تقریبات کو چار چاند لگانے کے لئے بالی ووڈ ستاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جو تقریب میں شرکت کا بے پناہ معاوضہ بھی لیتے ہیں۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شادیوں میں شرکت کرنے کا معاوضہ بھی کروڑوں میں طلب کرتے ہیں اور یہاں قارئین کی دلچسپی کیلئے ان اداکاروں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔

شاہ رخ خان اپنے کنگ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی تقاریب میں شرکت کے لئے تمام بالی ووڈ اسٹارز سے زیادہ یعنی 3 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔بھارت کی نامور اداکارہ انوشکا شرما شادی میں بطور مہمان شریک ہونے کے 50 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون دوسروں کی شادی میں شرکت کرنے اور خصوصی طورپر پرفارم کرنے کا 1 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور خان شادی میں شرکت کرنے اور پرفارم کرنے کے کم از کم 60 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ پریانکا چوپڑا اب بین الاقوامی اسٹار بن چکی ہیں اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا شادی میں خصوصی طور پر شریک ہونے کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔رنبیر کپور بھی دوسرے اداکاروں کی طرح فلموں میں کام کرنے کے علاوہ مہنگی شادیوں میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کرتے ہیں، رنبیر بھی پریانکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک شادی میں شریک ہونے کے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔کترینہ کیف بھی کسی سے پیچھے نہیں اور وہ شادی میں بطور مہمان شریک ہونے کے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…