ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گلوکارہ بیونسے کا جڑواں بچوں کوگھر میں جنم دینے کا فیصلہ

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ بیونسے نے جڑواں بچوں کو گھر میں ہی جنم دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد گھر کو چھوٹے ہسپتال میں تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بیونسے اس وقت امید سے ہیں، اور ڈاکٹروں نے انہیں جڑواں بچوں کی نوید سنائی ہے۔گلوکارہ نے اس سے پہلے بھی اپنی بچی کو گھر میں ہی جنم دیا تھا، تاہم ماہرین صحت کے مطابق جڑواں بچوں کو ہسپتال کے بجائے گھر میں جنم دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکی گلوکارہ بیونسے امریکی موسیقار جے زید کی اہلیہ ہیں، اس جوڑے کا شمار دنیا کے امیر ترین جوڑوں میں ہوتاہے، بیونسے 2014 میں دنیا کی امیر ترین گلوکارہ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔ میڈیکل آلات گلوکارہ کے گھر میں منتقل کردئیے گئے ہیں، جب کہ گزشتہ چند دن سے ان کے گھر کے باہر جدید میڈیکل آلات سے آراستہ وین کو بھی دیکھا گیا ہے۔جوڑے کے اربوں روپے کے دیدہ زیب بنگلے میں کم سے کم 10 لاکھ امریکی ڈالر کے میڈیکل آلات منتقل کیے گئے ہیں، جنہیں ایک سے زائد کمروں میں نصب کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہولی وڈ کے امیر ترین جوڑوں میں پہلے نمبر پر شمار ہونے والے جوڑے کے ہاں جلد ہی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی، تاہم اس کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔جوڑے کے 9 کمروں پر مشتمل عالیشان بنگلے کے کچھ کمروں کو چھوٹے ہسپتال میں تبدیل کیے جانے کے علاوہ ماہرین صحت اور نرسز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔اس سے پہلے بیونسے نے اپنی بیٹی کو بھی گھر میں جنم دیا تھا، اس وقت بھی پرائیویسی کی وجہ سے گھر میں ہی ہسپتال کی سہولیات کا انتظام کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…