ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چھوٹی سی بات پر برا مان گئے ۔۔ امیتابھ بچن سونم کپورسے ناراض

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور ادکار امیتابھ بچن مشہور ادکارہ سونم کپور کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر ناراض ہوگئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن جو نہ صرف بالی ووڈ بلکہ دنیا بھر میں اپنی اداکاری کے باعث اعلیٰ مقام رکھتے ہیں، صرف یہی نہیں امیتابھ بچن فلم انڈسٹری کے ہر جونئیر اداکار کی حوصلہ افزائی بھی بھر پور طریقے سے کرتے ہیں اور ادکاروں کے خاص دنوں پر بالخصوص سالگرہ پر مبارکباد بھی دیتے ہیں

تاہم گزشتہ دنوں امیتابھ نے سونم کپور کو سالگرہ کی مبارکباد تو دی لیکن سونم کپور کی جانب سے جواب نہ ملنے پر بگ بی ناراض ہوگئے۔سونم کپور نے 9 جون کو اپنی 32ویں سالگرہ منائی جس پر کئی اداکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی جن میں امیتابھ بچن بھی شامل تھے لیکن سونم کپور بگ بی کو مبارک باد کے جواب میں شکریہ کہنا بھول گئیں جس پر امیتابھ نہ صرف ناراض ہوگئے بلکہ جب سونم نے سنیل شیٹھی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ اداکیا تو بگ بی نے سونم کپور کو طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے، میں امیتابھ بچن ہوں، میں نے آپ کو سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیجا لیکن آپ نے مجھے جواب تک نہیں دیا۔امیتابھ کی طنزیہ ٹوئٹ کے بعد سونم کپور پریشان ہوگئیں اور فوراً ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ او میرے خدا، سر مجھے آپ کا میسج نہیں ملا ورنہ فوراً جواب دیتی، میں آپ سے معذرت خواہ ہوں تاہم مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…