ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈفلم ٹیوب لائٹ کے گانے تنکہ تنکہ نے دھوم مچادی

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بولی وڈ سلطان سلمان خان کی آنے والی فلم ’ٹیوب لائیٹ‘ کے ریلیز ہونے میں ابھی 2 ہفتے باقی ہیں، مگر فلم کے ایک گانے نے ریلیز ہوتے ہی تہلکا مچادیا۔ٹیوب لائیٹ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’تنکہ تنکہ دل میرا‘ بھی شامل ہے، جسے 2 دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔گانے کو 9 جون سے اب تک 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ گانے کی تعریف کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے اس پر کمنٹس کیے ہیں

۔راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے کو لوگ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کو جذبات سے بھرپور دکھایا گیا ہے، جب کہ ویڈیو میں بھارتی فوج کو سرحد پر دشمن فوج سے لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔جذبات اور خوبصورت مناظر میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں سلمان خان اپنے بھائی کی محبت میں قدرے جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔3 منٹ کے دورانئیے پر مشتمل اس گانے میں جہاں سلمان خان کے جذبات کو لوگوں نے سراہا، وہیں راحت فتح علی خان کی آواز نے بھی لوگوں کو گانے کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔سلمان خان کی یہ فلم بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر 1962 میں لگنے والی جنگ کے پس منظر پر بنائی گئی ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…