اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’قطر کے خلاف امریکی صدر کے ٹویٹس‘‘ میرا نے ڈونلڈ ٹرمپ کامزاج درست کر دیا۔۔کیا کچھ کہہ گئیں؟

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دھوم مچا دی، مریم نواز کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی دن میں تارے دکھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایکٹو ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ملک میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر کھری کھری سنانے کے بعد میرا جی اب بین الاقوامی منظر نامے پر بھی رائے دیتی نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے امریکہ کو مسلم ممالک کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔ میرا جی کےامریکی صدر کو دبنگ پیغامات نے انہیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنا دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ٹویٹر پر پیغامات کو سراہتے ہوئے انہیں داد دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میرا نے قطر کے خلاف امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پیغامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امریکہ ایک اور مسلم اکثریت والے ملک پر بم گرانے کی تیاری کر رہا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اپنے ٹویٹر پیغامات میں قطر کودہشتگردی کی وجہ قرار دے چکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ خوفناک دہشتگردی کے اختتام کا آغاز ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…