جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر بھارتی کسانوں کے حق میں میدان میں اتر آئے

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی )معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر بھارتی کسانوں کے حق میں میدان میں اتر آئے انہوں نے بھارتی سیاستدانوں کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روٹی دینے والوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے ، بھارتی حکمران اپنی گریبانوں میں جھانکیں اور کسانوں کا استحصال بند کریں۔بھارتی اخبار کے مطابق مہارشٹر میں جاری کسانوں کی کئی روزہ ہڑتال اور مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے واقعے کے بعد معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہوگئے

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہا ئی تکلیف دہ بات ہے کہ ہم اپنے پالنے والوں کا بری طرح سے استحصال کر کے ان کی جانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں جو ہمارے حکمرانوں کے لئے بھی شرمندگی کا مقا م ہے۔ میں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہو ں اور ان کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتا ہوں۔ کسانوں کو ان کی محنت کی پوری رقم نہیں دی جاتی اور کسان قرضوں تلے دب کر رہ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ چھوٹے کسانوں کو قرضے سمیت دیگر مراعات دے کر ان کی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…