ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ رانی مکرجی آج کل کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداح حیران

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این اائی)بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے لیکن باقی اداکاروں سے برعکس وہ میڈیا کی نظروں سے دور رہتی ہیں۔نہ ہی وہ بولی وڈ تقاریب کا حصہ بنتی ہیں اور نہ ہی کسی فلم کی اسکریننگ میں شامل ہوتی ہیں۔39 سالہ اداکارہ تو سوشل میڈیا کی زندگی سے بھی کافی دور ہیں۔اس لیے رانی مکھرجی کو میڈیا اور ان کے مداح صرف اس وقت ہی دیکھ پاتے جب وہ کسی فلم کی شوٹنگ کررہی ہوں،

اور ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہوا جب اداکارہ میڈیا کو ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ان کی نئی تصاویر مداحوں کو حیران کررہی ہیں۔ان نئی تصاویر میں رانی مکھرجی پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت اور فٹ نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ رانی کی شادی بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار اور پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا سے 2014 میں ہوئی، ان کی بیٹی ’ادیرا‘ کی پیدائش 2015 میں ہوئی جس کے بعد اداکارہ کو مسلسل ان کے بڑھتے وزن کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ان کی آخری فلم ’مردانی‘ 2014 میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ فلموں سے وقفہ لے لیا۔اس وقت رانی اپنی فلم ’’ہچکی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اپنی فلم ’ہچکی‘ کے حوالے سے دیے ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسے اسکرپٹ کا انتظار کررہی تھی جو مجھے متاثر کرسکے اور پھر ’’’ہچکی‘‘ کا اسکرپٹ مجھے ملا، ہم سب میں ہی کوئی ایسی کمزوری ہے جو ہمیں پیچھے کردیتی ہے، یہ کوئی معذوری بھی ہوسکتی ہے یا کوئی شرط، لیکن اگر ہم اسے صرف ایک ہچکی سمجھیں، تو ہم اس سے جیت سکتے ہیں-’’’ہچکی‘‘ کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…