پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے والی ،میرا ٹوئٹر پر فعال

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے مشہور فلمسٹار میرا ان دنوں ٹوئٹر پر خاصی فعال ہیں۔گزشتہ روز میرا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دعوت دی کہ وہ ان سے سوالات کریں جن کے وہ جوابات دیں گی۔پرستاروں اور ناقدین نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میرا سے کئی سارے سوالات کیے۔میرا جی کی جانب سے اپنے پرستاروں کو دیا جانے والا انٹرویو کافی دلچسپ رہا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ کا رخ کرنے والی ہیں،

کتب بینی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میرا نے اپنے پرستاروں کو سحری اور افطار ی کامینیو بھی بتایا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ جھوٹ ہے میں ہرگز (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے والی ۔حیرت انگیز طور پر خود گلابی انگریزی کا استعمال کرنے والی میرا اپنے بہت سے ٹوئٹر صارفین کو ٹرول کرتی بھی دکھائی دیں۔تاہم اپنی عمر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کو وہ اس انٹرویو میں بھی گول کرگئیں۔ایک سوال ان کی اچانک بہتر ہوجانے والی انگریزی سے متعلق بھی پوچھا گیا۔میرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے الفاظ تو یہ ہیں کہ وہ خود اس اکاؤنٹ کو چلا رہی ہیں اور کسی معاون کی مدد حاصل نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…