بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رشی کپور کے خلاف مقدمہ درج ۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر حیران ہوئے بغیر رہ نہیں پائیں گے

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وود اداکار رشی کپور کے خلاف درخت کاٹنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں برہان میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے رشی کپور اور ان کے ٹھیکیدار کے خلاف
درختوں کے تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ٗ پولیس کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے باندرا پالی ہل میں واقع رشی کپور کے بنگلے پر تعمیراتی کام جاری ہے جس میں درختوں کی شاخیں رکاوٹ بن رہی تھیں ،لہٰذا اداکار نے 6 شاخوں کو کاٹنے کیلئے اجازت نامہ حاصل کیا تھا تاہم تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ 6 سے زیادہ شاخیں کاٹی گئی ہیں۔دوسری جانب رشی کپور نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درختوں کی کٹائی کا باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کیا تھا یہ مجھے پھنسانے کی کوشش ہے انہوں نے اس معاملے میں اپنے پڑوسیوں کو ملوث کرتے ہوئے کہا کہ میرے پڑوسی مجھ سے جلتے ہیں یہ سارا کیا دھرا ان ہی کا ہے۔پولیس کے مطابق درختوں کی کٹائی غیر قانونی ہے ،بی ایم سی نے رشی کپور کو نوٹس جاری کیا ہے جس پر رشی کپور کا کہنا تھا کہ دوسرے علاقوں میں بھی درختوں کی کٹائی ہوتی ہے تاہم اس طرف کوئی دھیان نہیں دیتا،سب لوگ صرف میرے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…