ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی ڈراموں کامعروف اداکار گھروں کو پینٹ کرنے پر مجبور ہوگیا،ایسا کیوں ہوا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عروج وزوال توہرشخص پرآتے ہیں اوریہ بھی زندگی کاایک حصہ ہیں جس کی وجہ سے کئی اہم شخصیات ایسے کام کرنے پرمجبورہوجاتی ہیں جن کے بارے میں انہوں نے سوچاتک نہیں ہوتاجبکہ کچھ ایسے لوگ بڑے بڑے عہدوں اورمشہورشخصیات بن جاتی ہیں کہ جن کاانہوں نے زندگی میں تصوربھی نہیں کیاہوتا۔انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دولت اورشہرت کمائے اوراس کےلئے وہ زندگی بھرتگ ودومیں لگارہتاہے ۔

اس طرح کی ایک مثال پاکستانی شوبزانڈسٹری کے ستارے شاہد کی ہے جنہوں نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھویالیکن اب وہ اپنے اورگھروالوں کے کھانے پینے اوردیگرضروریات کےلئے لوگوں کے گھروں میں پینٹ کاکام کرتے ہیں ۔اس حوالے سے شاہد نے ایک نجی ٹی وی کوبتایاکہ انہوں نے 10سال قبل اپنے گھرکوچھوڑدیاتھااوریہ سوچ کرگھرکوچھوڑاتھاکہ میں بھی ایک دن بہت بڑانام بن جائوں گااورمیں شوبزمیں آگیالیکن قسمت نے جلد ہی ساتھ دیکرساتھ چھوڑیااوراب اورکام کےلئے کراچی ،پشاور،اسلام آبا د اور لاہور تک کا سفر بھی کیا کہ شاید مجھے کوئی کام مل جائے مگر ایسا نہ ہو سکا،میں اس حالت میں اپنے گھر بھی نہیں جا سکتا۔شاہد جن کاتعلق ٹی ٹی سنگھ سے ہے نے بتایاکہ میرے ساتھ یہ ظلم کیاجارہاہے کہ بہت سارے ڈرامہ ساز اور فلم ساز میرے جذبات کو یہ کہ کر روند دیتے ہیں کہ تم ہمارے گھر کا پینٹ کر دو ہم اس کے بدلے کام دے دیں گئے۔ شاہد نے کہاکہ میں دن میں ایک دفعہ کھانا کھاتا ہوں اور سڑکوں پر سوتا ہوں،لیکن اس کے باوجود مجھے یقین ہے کچھ بہتر ہو جائے گا اور مجھ سے پہلے بہت سارے سپر سٹار ایسے دن دیکھ چکے ہیںاورمیرے یہ دن بھی نہیں رہیں گے اورمیں بھی ابھی امیدکرتاہوں کہ ایک دن میرے لئے بڑی خوشی کی خبرضرورآئے گی ۔اوراسی امیدپرابھی تک کام کررہاہوں اورامیدکادامن کبھی نہیں چھوڑا۔

 

 



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…