جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

’’منگنی کیوں ٹوٹی ‘‘ مومنہ مستحسن نے خو دہی بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا

datetime 12  مئی‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) موسیقی کے پروگرام کوک سٹوڈیو 9 سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ’آفرین آفرین گرل‘ مومنہ مستحسن نے بالاخر اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں 24 سالہ خوبرو گلوکارہ نے علی نقوی سے اپنی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اس لیے منگنی کی کیونکہ دونوں خاندان ایسا چاہتے تھے۔ مومنہ کا کہنا تھا کہ علی نقوی اور میں ٹھیک طرح سے ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔

ہماری پہلی ملاقات منگنی سے صرف ڈھائی ہفتے قبل ہی ہوئی تھی۔مومنہ مستحسن اس حوالے سے میڈیا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ہر طرف میں ہی موضوع گفتگو تھی، ہر کوئی میری ہی بات کر رہا تھا۔ مجھے ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے اسے میرے چہرے پر رگڑا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ انوسٹمنٹ بینکر علی نقوی اور مومنہ مستحسن کی منگنی گزشتہ سال ہوئی لیکن چند ماہ بعد ہی دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…