ممبئی (مانیٹرنگ ڈ یسک) بالی ووڈ کی معروف فنکارہ سارہ خان کہاہے کہ جھوٹ بولنابھارتی میڈیاکاوطیرہ بن چکاہے اوربھارتی میڈیامعمولی سے معمولی بات کواتنابڑھاچڑھاکرپیش کرتاہے ۔انہوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ اب میری گرفتاری کے بارے میں خبریں چل رہی ہیں کہ مجھے پاکستان میں گرفتارکرلیاگیا ۔انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ جھوٹ بولناتوکوئی بھارتی میڈیاسے سیکھے ۔
سارہ خا ن نے کہاکہ دورہ پاکستان کے دوران مجھے پاکستانی مداحوں نے بہت عزت اورپیاردیااوراسی وجہ سے میں نے پاکستان میں ایک ڈرامہ سیریل بھی سائن کرلی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جب پاکستان میں میرے ویزے کی مدت ختم ہوئی توائیرپورٹ پرمجھے کسی نے گرفتارنہیں کیابلکہ کچھ لمحے کےلئے پوچھ گچھ کی گئی لیکن بھارتی میڈیانے اس خبرکوایسے پیش کیاکہ مجھے گرفتارکرلیاگیاہےاورمجھ پرتوجیسے پاکستان میں ظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیاافواہوں کوحقیقت بنادیتاہے جوکہ سراسرجھوٹ ہوتی ہیں ۔سارہ خان نے کہاکہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کی نسبت حقیقت سے زیادہ قریب ہوتے ہیں اوران کی کہانی بھی حقیقت پرمبنی ہوتی ہے جومعاشرے کی عکاسی کرتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اورجیساکہ میں نے بچپن میں سناتھاپاکستان اس سے بھی زیادہ خوبصورت ملک ہے اورپاکستان کےعوام بھی بہت اچھے ہیں جب میں وطن واپس آئی تومجھے ہرگزیہ محسوس نہیں ہواکہ میں کسی دوسرے ملک کادورہ کرکے واپس آئی ہوں ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اورجیساکہ میں نے بچپن میں سناتھاپاکستان اس سے بھی زیادہ خوبصورت ملک ہے اورپاکستان کےعوام بھی بہت اچھے ہیں جب میں وطن واپس آئی تومجھے ہرگزیہ محسوس نہیں ہواکہ میں کسی دوسرے ملک کادورہ کرکے واپس آئی ہوں ۔