ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ماہرہ اور صبا قمر کے بعد ایک معروف پاکستانی اداکارہ بالی ووڈ جانے کیلئے تیار

datetime 5  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام بھی ہدایتکارہ سنینہ بھٹناگرکی فلم ’’ڈیئر مایا‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔ماہرہ خان، صباقمر اور دیگر اداکاراؤں کے بعد اب اداکارہ مدیحہ امام بھی بالی ووڈ میں فنی سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیںوہ بھارتی ہدایتکار نسینہ بھٹناگر کی فلم ’’ڈیئر مایا‘‘ میں جلوہ گرہوں گی۔

فلم میں مدیحہ امام سمیت ماضی کی معروف اداکارہ منیشا کوائرالا اداکاری کرتی نظر آئیں گی جب کہ ہدایتکار سنینہ بھٹناگر کی بھی یہ پہلی فلم ہے جو ان کی ڈائریکشن میں بننے جارہی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ جب فلم میں کام کرنے کی پیش کش کے لیے کال آئی تو مذاق سمجھا لیکن جب انہوں نے اسکائپ پربات کی تو یقین آیا جس پر خوشی سے پھولی نہیں سمائی، مجھے فلم کا اسکرپٹ بے حد پسند آیا تھا تاہم فلم میں کام کرنے کی حامی والدین کی اجازت سے مشروط کی تھی۔مدیحہ امام نے کہا کہ فلم میں منیشا کے ساتھ کام کرنے پربہت زیادہ پر جوش ہوں، فلم میں میرا کردار16 سالہ لڑکی کا ہے جو بھارت کے علاقے شملہ سے تعلق رکھتی ہے، فلم کی کہانی بھی بہتر مستقبل کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مبنی ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ 2016 میں شیڈول تھی۔مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظرفلم کی تشہیر میں حصہ نہیں لے سکوں گی لیکن ہر شخص کے لیے اس کا وطن پہلے ہوتا ہے اور میرے لیے بھی پاکستان سب سے پہلے ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…