منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

کپل شرما کو زندگی کا بڑا جھٹکا ، ٹی و ی چینل نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ستارے آج کل کافی گردش میں چل رہے ہیں۔ساتھی کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ جہاز میں ہونے والے جھگڑے کے بعد سے کپل شرما کو نہ تو ان کی انڈسٹری سے کوئی سپورٹ ملا، نہ ہی مداحوں نے ان کا ساتھ دیا۔سنیل گروور کے شو کو چھوڑ کر جانے کے بعد سے اب تک کپل شرما کے کامیڈی شو کی ریٹنگ بھی کافی گر چکی ہے، اور اب سونی چینل نے دی کپل شرما شو کو بند

کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق سونی چینل نے شو کی گرتی ہوئی ریٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات پر غور کیا کہ اس شو کے لیے 107 کروڑ ہندوستانی روپے دینا کسی بیوقوفی سے کم نہیں ہوگا۔حال ہی میں کپل شرما نے سونی پر نشر ہونے والے اپنے کامیڈی شو کی 100 اقساط مکمل ہونے کا جشن منایا، جس کے بعد چینل اس معاہدے کو بڑھانے میں دلچسپی نہیں لے رہا۔ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ سونی چینل سنیل گروور سے ایک نیا اور الگ شو کی میزبانی کے لیے رابطے میں ہے، تاہم فی الحال سنیل گروور نے کسی آفر کو قبول نہیں کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کلرز چینل اور کپل شرما کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے باعث ان کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل شو کا اختتام کردیا گیا تھا۔جس کے بعد کپل شرما نے سونی پر اپنے کامیڈی شو کا آغاز کیا۔سونی کے کامیڈی شو کے نشر ہوتے ہی کلرز کی ریڈنگ بْری طرح متاثر ہوئیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ’’کپل شرما شو‘‘ کی ٹیم آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس ٹور کے بعد واپس آرہی تھی جب کپل شرما کا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے 12 گھنٹے کی فلائٹ کے دوران اتنی زیادہ شراب پی کے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکے، اس موقع پر شو کی ٹیم نے کھانا‘ کھانا شروع کردیا البتہ کپل شرما کو یہ دیکھ کر کافی غصہ آیا

کہ ٹیم نے ان کا انتظار نہیں کیا۔فلائٹ میں موجود ایک عینی شاہد کے مطابق کپل شرما کا کہنا تھا کہ جب میں نے کھانا شروع نہیں کیا تو تم لوگوں نے کیسے لے لیا کھانا؟اس دوران کپل شرما فلائٹ میں موجود ایک خاتون سے بدتمیزی سے بات کرنے لگے، اور اسی وقت سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔کپل شرما کو سنیل گروور پر اس قدر غصہ آیا کہ انہوں نے اپنا جوتا اتار کر سنیل کو مارنا شروع کردیا، انہوں نے سنیل کا

گریبان بھی پکڑا اور انہیں تھپڑ بھی مارے۔کپل شرما کے اس رویے کے باعث ان کی پوری ٹیم کافی خوف زدہ ہوگئی، جس کے بعد کپل شرما نے اپنی ٹیم سے کہا ‘تم لوگوں کو میں نے بنایا ہے، سب کا کیریئر ختم کردوں گا، سب کو نکال دوں گا میں۔اس واقعے کے بعد سنیل گروور سمیت ٹیم کے کئی اور فنکاروں نے کپل شرما شو کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شوٹنگ سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…