جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

’’لڑائی اپنی جگہ میں تو اس ملک ضرور جائوں گا ‘‘ عامر خان فلم کی پروموشن کیلئے کس ملک پہنچ گئے ہیں ؟ پاکستانی مداح دنگ رہ گئے

datetime 19  اپریل‬‮  2017 |

بیجنگ (این این آئی)انڈیا اور چین کے تعلقات میں حالیہ دنوں میں تلخی رہی ہے لیکن اسی درمیان فلم سٹار عامر خان چین پہنچے ہیں۔عامر چین میں اپنی فلم ’’دنگل ‘‘کے پریمیئر کے لیے بیجنگ میں ہیں جو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی۔عامر ان چند بالی وڈ ستاروں میں سے ہیں جن کے چین میں بھی مداح ہیں۔چند سال پہلے جب عامر خان

کی سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس آئی تھی، تو چین میں اس فلم کی مقبولیت نے سب کو حیران کر دیا تھا اور اس فلم کے بعد عامر خان چین میں بھی مشہور ہو گئے جبکہ اداکار جیکی چین بھی کئی بار تھری ایڈیٹس کی تعریف کر چکے ہیں۔فلم ’’دنگل‘‘ چین میں ریلیز بھی کی جائے گی اور عامر کچھ دن چین میں رہیں گے اور وہاں فلم کی تشہیر کریں گے۔حالیہ دنوں میں چین اور انڈیا نے مل کر چند فلمیں بنائی ہیں۔گذشتہ سال دونوں ممالک میں یہ معاہدہ بھی ہوا تھا کہ پچاس کی دہائی میں آئی راج کپور کی فلم’’آوارہ‘‘ کا ری میک بنایا جائے گا۔ یہ فلم چین میں کافی مقبول ہوئی تھی۔‎ واضح رہے کہ جہاں عامرخان کے چین جانے پر ان کے بھارتی مداح انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ان کے پاکستانی مداحوں کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…