پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کپل شرما کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) معروف کامیڈین سنیل گروور اپنے ساتھی کپل شرما سے اختلافات ختم کرکے دوبارہ شو کا حصہ بن گئے۔گزشتہ دنوں کپل شرما کی جانب سے تضحیک کرنے پر سنیل گروور نے ان کے شو کو خیر باد کہہ دیا تھا جس پر شو کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا تھا

جب کہ شو میں نئے کامیڈین کی انٹری کی باوجود شو فلاپ ہو گیا تھا جس پر چینل کی انتظامیہ نے بھی پروگرام کو بچانے کے لیے کپل کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی لیکن اب یہ معاملہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کردار کرنے والے کامیڈین سنیل گروور اور کپل شرما کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں جس کے بعد سنیل نے شو میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سنیل گروور جمعہ کے روز شوٹنگ میں حصہ لیں گے اور اس کے بعد بھی 8، 11 اور 12 اپریل کے شو کی شوٹنگ شیڈول میں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔دوسری جانب سنیل گروور کے شو میں واپس لوٹنے کے فیصلے کی وجہ چینل کے ساتھ 23 اپریل تک کے معاہدے  کو قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر کامیڈین کو بھاری ہرجانہ دینا ہوگا۔ سنیل گروور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ  میرے ارادہ عزت کے  ساتھ لوگوں کوتفریح فراہم کرنا ہے اور میرے لیے کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے کی وجہ صرف پیسہ نہیں ہوسکتی۔واضح رہے کہ کامیڈین کپل شرما اپنے ساتھی سنیل سے الجھنے کے بعد پروگرام کی اہم کاسٹ کی جانب سے علیحدگی اختیار کرنے پر سخت پشیمان تھے جس کا اظہار وہ اداکار منوج باجپائی کے سامنے رو کر کرچکے تھے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…