جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان نے سیف علی کی بیٹی کو دیکھ کر بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے دوست سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں مد مقابل کاسٹ کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔بالی ووڈ کی تمام اداکارائیں عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب رہتی ہیں اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی میگا بجٹ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے مختلف

اداکاراؤں کا نام لیا جارہا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر آدتیہ رائے چوپڑا فلم میں وانی کپور کو کاسٹ کرانے کے خواہش مند ہیں لیکن اب عامر خان بھی اپنے قریبی دوست کی بیٹی کو کاسٹ کرانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں پہلے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرانے کے خواہشمند تھے لیکن اب انہوں نے فلم میں مدمقابل اداکارہ کے لیے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا نام تجویز کردیا ہے جس کے لیے پروڈیوسرسے بات چیت بھی جاری ہے۔عامر خان نے سارہ علی خان کو فلم کے لیے نیا چہرہ اور کردار کے لیے بالکل پرفیکٹ قرار دیا ہے جب کہ اب تک فلم کے لیے حتمی طور پر کسی بھی اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا گیا تاہم اگر قرعہ فال سارہ علی خان کے نام نکل آیا تو ان کا بالی ووڈ کاسب سے شاندار ڈیبو ہوگا جس میں 2 سپر اسٹار ہوں گے۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں عامر خان اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظرآئیں گے اور فلم اگلے برس دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…