ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

اکشے کمار نے اچانک کیوں اور کس مقصد کیلئے کھدائی شروع کر دی؟ مداح دیکھ کر حیران رہ گئے

datetime 3  اپریل‬‮  2017

مدھیہ پردیش(این این آئی) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھدائی کرتے ہوئے نظر آئے جس کی تصاویر اداکار نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔اکشے کمار مداحوں نے اپنے اسٹار کی کھدائی کرتی تصاویر کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا ہے لیکن یہ کام اکشے نے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے کیا ہے۔ اکشے کمار نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گڑھے کھود کر2 باتھ روم کی بنیاد رکھی ہے جب کہ اس موقع پر ان کے

ہمراہ ریاستی وزیر بھی موجود تھے۔ اکشے کمار نے کھدائی کا یہ کام اپنی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کی تشہیری مہم کے لیے کیا۔اکشے کمارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکھدائی کی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں جس پر مداحوں نے ان کی کوششوں کو خوب سراہا ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘ بھارت کی صفائی مہم ’’سواچ بھارت ابھیان‘‘ کے  سلسلے میں بنائی گئی ہے جو رواں سال 11 اگست کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی-

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…