جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام لگادیا

datetime 28  مارچ‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)ہندوستانی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام لگا کر بولی وڈ میں نئی بحث کا آغاز کردیا تھا، جس پر کرن جوہر نے انہیں شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔تاہم اب سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی 2014 کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ خود اقرباء پروری کی بات کرتے ہوئے اپنے آپ کو بھی اس عمل کا مجرم قرار دے رہے ہیں۔کرن جوہر نے 2014 میں فرنٹ رو ود انوپما چوپڑا شو میں

شرکت کی، جہاں دپیکا پڈوکون اور ٹسکا چوپڑا بھی اس شو کا حصہ تھیں۔اس دوران کرن جوہر کا بولی وڈ میں اقرباء پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کے علاوہ اور بہت سی وجوہات ہیں جو آپ کو ایک اسٹار بناتی ہیں، بہت سارے قابل لوگ موجود ہیں جنہیں صحیح پلیٹ فارم نہیں ملتا۔کرن جوہر کا اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم میں عالیہ بھٹ کے کردار کے لیے میں نے کم از کم 400 لڑکیوں کو دیکھا، جن میں سے 200 تو بیحد قابل تھیں، وہ تمام چہرے فراموش کردیے گئے کیوں کہ میں نے ان لڑکیوں کو کہیں نہیں دیکھا تھا، ان تمام لڑکیوں میں، میں نے عالیہ بھٹ کا انتخاب کیا اور میں جھوٹ نہ بولوں تو میں اس بات سے متاثر ہوا کہ وہ مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں، یہ اقرباء پروری ہے، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں میں بھی اس کا ذمہ دار ہوں۔کرن جوہر نے فلم میں شامل دوسرے اداکارہ ورن دھون کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں ورن دھون کو فلم میں کاسٹ کرتا اگر وہ ڈیوڈ دھون کا بیٹا نہ ہوتا؟ ان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے وہ میری فلم کے سیٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر موجود رہے، اور وہیں مجھے اندازہ ہوا کہ یہ اسٹار بن سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…