اسلام آباد(آئی این پی) اپیلیٹ کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں جرمانے کے خلاف ایان علی کی اپیل پر کسٹم کلیکٹر کو نوٹس جاری کر دیا۔اپیلیٹ کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے خلاف ماڈل ایان علی کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے کسٹم کلیکٹر کو بارہ اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے عدم پیروی پر ستائیس فروری کو ایان علی کی اپیل خارج کر دی تھی، جس کے بعد
ماڈل گرل نے وکیل کے ذریعے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تیکنکی بنیاد پر خارج کی گئی اپیل بحال کرکے دوربارہ سماعت کی جائے۔ اپیل بحال کرکے دوربارہ سماعت کی جائے۔ کسٹم کلیکٹر کی جانب سے ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا جسے ماڈل گرل نے چیلنج کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایان علی ان دنوں سر ی لنکامیں رہائش پذیرہیں ۔