جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نشے میں دھت کر ہو معروف کامیڈین کپل شرما کی ساتھی معروف شخصیت کے ساتھ شرمناک حرکت

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور سے الجھ پڑے۔کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ مشہور کامیڈی شو ہے جس کی میزبانی کے فرائض کپل شرما سر انجام دیتے ہیں جب کہ شو میں ساتھی اداکار بھی لوگوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں

جس میں سنیل گروور ، علی اصغر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی شو کی پوری ٹیم آسٹریلیا سے واپس دلی ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ ممبئی کے لئے پرواز میں سوار ہوئی تو دوران پرواز کپل شرما نشے میں دھت ہوکر ساتھی اداکاروں سے الجھ پڑے جب کہ اس دوران جب وہ چندن پر چلائے تو سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھا پائی شروع کردی جس پر جہاز میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔کپل کی جہاز میں ہنگامہ آرائی پر مسافروں نے ہنگامی لینڈنگ کا مطالبہ کیا تاہم پائلٹ نے ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد حکام کو جہاز کے اندر ہنگامہ آرائی سے آگاہ کیا۔دوسری جانب کپل شرما نے جہاز میں اپنی شرمناک حرکت کودبانے کے لئے شادی کا شوشہ چھوڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔واضح رہے کہ سنیل گروور کو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اوران کی اداکاری شو کو چار چاند لگادیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…