ممبئی (این این آئی)اکشے کمار اور رجنی کانت کی زیرتکمیل فلم 2.0 نے اپنی ریلیز سے قبل ہی 110 کروڑ بھارتی روپے کمالیے۔ زی ٹی وی نیٹ ورک نے اس فلم کے تامل، تیلگو اور ہندی ورڑن کے سیٹلائیٹ رائٹس ریکارڈ 110 کروڑ انڈین روپے (پاکستانی 174 کروڑ روپے سے بھی زائد) میں خریدے۔یہ کسی بھی ریجنل فلم کے سیٹلائیٹ رائٹس کے لیے دیا جانے والا سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔2.0 کو بھارت کی سب سے مہنگی فلم
بھی قرار دیا جارہا ہے جس کا بجٹ 400 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔فلم میں ہیرو کا کردار رجنی کانت جبکہ اکشے کمار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔اس فلم کی شوٹنگ لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے اور بس ایک گانا رہ گیا ہے۔مگر چونکہ اس میں اسپیشل ایفیکٹس کا استعمال بہت زیادہ ہے لہذا پوسٹ پروڈکشن کا کام پورا ہونے کے لیے بھی سات ماہ کا عرصہ درکار ہے۔یہ رجنی کانت کی 2010 کی بلاک بسٹر فلم روبوٹ کا فلم ہے اور اس کے ذریعے اکشے کمار پہلی بار کسی سائوتھ انڈین فلم میں نظر آئیں گے۔اس فلم کو رواں سال دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا۔