اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کنگنا رناوت بالی ووڈ خانز سے خوفزدہ ،کام کرنے بھی انکارکردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ کبھی بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سمیت کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہوں گی کیونکہ میں کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کر کے خود کو پیچھے چھپانا نہیں چاہتی

بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کر کے اپنے کرئیر کو مزید اچھا بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنگکا کا کہنا تھا کہ میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں اور خانز کے ساتھ کام کر کے ایسا کیا ملے گا جو میں نے ابھی تک اپنے کرئیرمیں حاصل نہ کیا ہو۔کنگنا رناوت نے کہا کہ میں ایک مشہور اداکارہ ہوں، میرے لاتعداد مداح بھی ہیں اوراس سے زیادہ مجھے کیا چاہیئے جب کہ سب کو پتہ ہے کہ خانز کی فلموں میں ہیرو ایک ہی ہوتا ہے لیکن میں اپنی فلموں میں انفرادی طورپربڑا کام یا ایک برانڈ کی تعمیرکرنا چاہتی ہوں، اگرکسی اور کی فلم میں جا کرکام کروں گی تو یہ ان کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کی کامیابی کے پیچھے اپنی اداکاری دکھانے کے مترادف ہو گا۔دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی مجھ سے فلموں کے بارے میں بات کرتے ہیں اور میں سر شاہ رخ خان کی بھی بہت بڑی مداح ہوں، ایسا نہیں ہے کہ بالی ووڈ خانز سے ملاقات کے وقت میرا رویہ ٹھیک نہیں ہوتا، میں بھی سپر خانز کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی لیکن اپنی فلم ‘‘تنو ویڈس منو’’ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ جس فلم میں میرا بڑا کردار نہ ہو تو اس سے مداحوں کو سخت مایوسی ہو گی-

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…