منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خلع لینے سے قبل وہ کام کیا تھا جس میں ویناملک بری طرح ناکام ہو گئیں ؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ وینا ملک کے والد نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان خلع کی تصدیق کردی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والد نے کہا کہ میں تین سال تک کوشش کرتا رہا ہوں کہ دونوں کا رشتہ قائم رہے ،دونوں بچوں کو گزشتہ کئی سالوں سے

سمجھاتا رہا لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، انہوں نے کہا کہ دونوں پڑھے لکھے ہیں اگر وہ ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو کوئی انہیں روک نہیں سکتا،انہوں نےکہا کہ ہم حق اور سچ پر ہیں ،علیحدگی کافیصلہ وینا کا اپنا ہے اورہم سب اس فیصلے میں وینا ملک کیساتھ ہیں اور فیصلے سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد خٹک کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے، شادی کے تمام تر اخراجات بھی وینا ملک نے برداشت کئے تھے، میں اور وینا اسے کہتے رہے کہ اس کو کوئی کاروبار سیٹ کر کے دیدیں لیکن اسد معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرنے کیلئے ہمارے پاس نہیں آیا ، انہوں نے کہاکہ اسد کو وینا کے پردہ سکرین پر آنے پر بھی اعتراض تھا ،انہوں نے کہا کہ اگررشتہ نہیں چل سکا تو یہ مطلب نہیں سارے جہاں کی برائیاں اسد کے کھاتے میں ڈال دوں ،اسد خٹک میرے بیٹوں کی طرح ہے ۔وینا ملک کے والد نے کہا کہ اسد خٹک سے کچا رشتہ ختم ہو گیا لیکن پکا رشتہ ہمیشہ جاری رہے گا وہ وینا کے بچوں کا باپ ہے۔جبکہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ خلع لینے تک میری پوری کوشش تھی کہ میرا گھر ٹوٹنے سے بچ جائے لیکن میں اس میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکی ۔اس کو کوئی کاروبار سیٹ کر کے دیدیں لیکن اسد معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرنے کیلئے ہمارے پاس نہیں آیا ، انہوں نے کہاکہ اسد کو وینا کے پردہ سکرین پر آنے پر بھی اعتراض تھا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…