جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

وینا نے خلع لے لی ہے چپ میں بھی نہیں رہوں گا , اسد خٹک نے خاموشی توڑی ، اہم اعلان کر دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا ، عدالت نے فیصلہ اسد خٹک کی جانب سے عدم پیروی کے باعث یکطرفہ طور پر سنایا ، اداکارہ حق مہر کی اد ا کی گئی رقم کا 25 فیصد واپس کریں گی۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے اپنے شوہر اسد سے خلع لے لیا ، وینا ملک کی اسد ملک سے شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی۔ وینا ملک نے رواں سال 6 جنوری کو لاہور کی فیملی عدالت کے جج

 

محمد قیصر جمیل گجر کی عدالت میں خلع کا کیس دائر کیا تھا۔تاہم اسد خٹک کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کی گئی ، جس پر عدالت نے 31 جنوری کو یکطرفہ طور پر فیصلہ سنا دیا۔۔وینا ملک حق مہر کے ادا کیے گئے 25 ہزار درہم میں سے 25 فیصد اسد ملک کو واپس کریں گی۔وینا ملک اور اسد خٹک کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ، وینا ملک نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 2000 میں فلم تیرے پیار میں سے کیا تھا ، شوبز اور قبائلی اقدار کے حامل گھرانوں کے افراد کی شادی تین سال برقرار رہنے کے بعد بالاآخر ٹوٹ گئی ۔چار سال پہلے دھوم دھام سے شادی کرنیوالی ویناکہتی ہیں معاف کیجیے ابھی اس معاملے پربات نہیں کرسکتی، امیدہے آپ صورتحال کی نزاکت سمجھ سکتے ہیں۔دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینامیری بیوی ہے،بہت پیارکرتاہوں۔اسد خٹک نے کہا کہ جب ہم راضی ہوجائیں گے توعدالت بھی فیصلہ ہمارے حق میں دیگی۔شادی برقراررہیگی،جب میاں بیوی راضی توکیاکریگاقاضی!انہوں نے کہا کہ وینا اگر آپ مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتاہوں،میں نے آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو توبھی معافی مانگتاہوں،بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتاہوں کہ صلح ہوجائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری میں عمرے پر گیا اور پھر وہیں سے امریکا چلا گیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…