پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

وینا ملک اور اسد خٹک کی راہیں جدا ، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی راہیں۔ تفصیلات کے مطابق چار سال پہلے دبئی میں دھوم دھام سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلینے والی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی ہے۔ وینا ملک نے

خلع کے لئے لاہور کی فیملی عدالت سے رجوع کیا تھا جب کہ فیملی کورٹ کے جج قیصر جمیل گجر نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں ڈگری بھی جاری کردی۔دونوں کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے چلے آرہے تھے جس کی وجہ سے دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی دراصل ایک پلاننگ کا حصہ تھی ،یاد رہے کہ وینا ملک کی شہرت اس وقت عروج پر پہنچی جب انہوں نے انگلینڈ میں فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کیساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تھائی لینڈ میں بکی سے ملاقات سے متعلق انکشافات کئے تھے۔  بھارت میں اپنے قیام کے دوران وینا کی کئی شرمناک حرکات بھی سامنے آچکی ہیں جبکہ بھارتی ادکار اشمیت پاٹیل کیساتھ ان کی کئی قابل اعتراض حرکات نے بھی ان پر شدید تنقید کے دروازے کھولے۔وینہ ملک بھارت میں  اپنی حرکتوں اور متنازع تصاویر کی وجہ سے پاکستان میں نفرت کا نشان بن چکی تھیں اس لئے وینا ملک کے والد نے اس کی شادی اپنی دوست کے بیٹے اسد خٹک سے کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ وینا کا امیج بہتر کر کے اسے دوبارہ پاکستان فلم ، ٹی وی انڈسٹری میں جگہ دلوائی جا سکے۔ ۔جبکہ اسد خٹک جس سے متعلق وینا ملک کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ

وہ دبئی میں ایک بڑا بزنس چلا رہے ہیں دراصل وہ وہاں ایک معمولی ملازمت کرتے تھے  جس نے شادی کے موقع پر وینا ملک سے بہت سے ایسے وعدے کئے تھے جس کے خواب امیرترین افراد بھی دیکھنے سے گریز کرتے ہیں اسد خٹک نے وینہ کو یقین دلایا تھا کہ وہ ولیمہ میں ہالی ووڈ شخصیات کو مدعو کرے گا مگر ولیمہ کی تقریب میں صرف دونوں طرف کے خاندانوں کے افراد کے علاوہ کوئی شریک نہیں ہوا تھا۔ جبکہ اسد وینا کے پیسوں پر وقت گزار رہے تھے اور زیادہ وقت گھر میں بچوں کی دیکھ بھال میں گزارتے تھے۔ذرائع کے مطابق اسد خٹک کووینا ملک کی مصروفیات پر بھی اعتراض تھا جس پر متعدد مرتبہ دونوں کے درمیان نوبت جھگڑے تک بھی پہنچی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…